گوجرانوالہ پریس کلب کا سالانہ اجلاس اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت
گوجرنوالہ عمران چاند
گجرانوالہ پریس کلب کا سالانہ اجلاس سوموار کو دن 12 بجے پریس کلب میں ہوگا جبکہ آج گوجرانوالہ پریس کلب کے صدر حافظ شاہد منیر کی صدارت کےزیر اہتمام ایک ہنگامی اجلاس پریس کلب میں منقد ہوا جس میں الیکٹرانک میڈیا پرنٹ میڈیا انٹرنیشنل جرنلسٹ پاور ایسوسییشن ال میڈیا یونٹی اف پاکستان کے علاوہ دیگر صحافتی تنظیموں نے حصہ لیا اجلاس میں تمام تنظیموں کے نمائندوں نے فردن فردن سوالات اٹھائے جس کے سیکرٹری پریس کلب تنویر احمد بٹ اور صدر پریس کلب حافظ شاہد منیر کی طرف سے تفصیلا جواب دیا گیا اجلاس میں مشترکہ طور پر یہ طے پایا کہ سوموار کے روز تک تمام دیگر سینیئر جرنلسٹ سے مشاورت کے بعد گجرانوالہ پریس کلب کا پالیسی بیان جاری کیا جائے گا اس اجلاس میں ایجنڈا میٹنگ طے کیا گیا جس کے مطابق کلب کی ممبر سازی غیر جانبدار الیکشن کمیشن کا قیام اور گجرانوالہ پریس کلب کا باقاعدہ الیکشن کا انعقاد شامل ہوگا گجرانوالہ سوموار کو ہونے والے پریس کلب کے اجلاس میں تمام تنظیموں کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
صحافت ایک ایسا پیشہ ہے جو معاشرے کو حقائق سے روشناس کرانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ صحافی اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سچائی کو عوام تک پہنچانے کے لیے کوشاں رہتے ہیں، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔ ایسے اجلاس اور مشاورت اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ صحافتی برادری اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔
یہ معاشرے کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صحافیوں کی خدمات کو تسلیم کریں اور ان کے مسائل کے حل میں کردار ادا کریں۔ ایک مضبوط اور آزاد صحافت ہی جمہوریت کی بنیاد کو مستحکم کرتی ہے اور عوام کو ان کے حقوق اور مسائل سے آگاہی فراہم کرتی ہے۔ گجرانوالہ پریس کلب کی یہ کوشش نہ صرف مقامی بلکہ قومی سطح پر صحافت کو مزید مضبوط اور شفاف بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
No comments: