ہیومن رائٹس موومنٹ کی ہمدردی اور لائیرز میرٹ موومنٹ کا ناشتہ
نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر/محمد اکرم مہر) ظفر اقبال ہنجرا اور راؤ بہادر حسین کے اعزاز میں ناشتہ دیا گیا ناشتے کا اہتمام لائیرز میرٹ موومنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق لائیرز میرٹ موومنٹ/ایل ایم ایم کی جانب سے امیدوار برائے صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں چوہدری ظفر اقبال ہنجرا ایڈووکیٹ اور اُمیدوار برائے سیکرٹری بار راؤ بہادر حسین خاں ایڈووکیٹ کے اعزاز میں بار روم میں پرتکلف ناشتہ دیا ناشتے میں موجودہ رجیم ،سنیئر اور نوجوان وکلا سمیت تمام گروپوں سے تعلق رکھنے والے وکلا نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر وکلا برادری کی تواضع پر تکلف کھانوں سے کی گئی جبکہ چوہدری ظفر اقبال ہنجرا اور راؤ بہادر حسین نے لائرز میرٹ موومنٹ کے چوہدری عامر کھرل ،جاوید احمد جالب اور رانا عرفان علی ایڈووکیٹس کا شکریہ ادا کیا
ناشتہ کے اس پروگرام کا مقصد وکلا کی حمایت اور اتحاد کو فروغ دینا تھا، جس میں مختلف گروپوں سے تعلق رکھنے والے وکلا نے بھرپور شرکت کی۔ چوہدری ظفر اقبال ہنجرا اور راؤ بہادر حسین نے لائرز میرٹ موومنٹ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اس خوبصورت اقدام کو سراہا۔
---------
نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)/انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ تحصیل نوشہرہ ورکاں کے صدر بابر ظہیر پنوں ،چیئرمین معظم علی ورک اور جنرل سیکرٹری رانا ابوبکر نے یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے پر لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے میں پانچ افراد کی ہلاکت اور 40افراد کا لاپتہ ہونا ایک بڑا سانحہ ہے جبکہ 39 افراد کو زندہ بچا لینا خوش آئند ہے اس کشتی میں زیادہ تر پاکستانی نوجوان سوار تھے جو غیر قانونی طور پر یورپ جارہے تھے ان لواحقین کے ساتھ ہیں اگر لواحقین کو اس سلسلے میں کوئی مشکل درپیش ہو تو وہ ہیومن رائٹس موومنٹ کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ کر سکتے ہیں ہیومن رائٹس موومنٹ ان لواحقین کے ساتھ ہے اور انکی بھرپور معاونت کرے گی
No comments: