بہنوئی نے فرانس کے جعلی ویزے لگوا کر سالا کو لوٹ لیا
منڈی بہاؤالدین(چوہدری محمد عبداللہ گورائیہ رسول نگری) بہنوئی نے فرانس کے جعلی ویزے لگوا کر سالا کو لوٹ لیا،کار بھی اپنے نام لگوا کر پولیس کے ذریعے ہتھیانہ چاہتے ہیں،متعلقہ حکام نوٹس لے کر انصاف فراہم کریں۔تفصیلات کے مطابق شہیدانوالی کے رہائشی سید زبیر علی شاہ ولد سید ثقلین شاہ کو اور اس کی بیوی کو فرانس بھجوانے کے لیے،اس کے بہنوئی زبیر شاہ ولد انور شاہ ساکن دھریکاں اور اس کے بھائی نے 29 لاکھ روپے لیے تھے۔لیکن انہیں جعلی ویزے لگوا کر فراڈ کر لیا۔سید زبیر علی شاہ کو اس کے بہنوئی نے ایک کار بھی خرید کر دی تھی۔کار کے کاغذات بھی سید زبیر علی شاہ کے پاس موجود ہیں، لیکن اس کے بہنوئی نے کار کی بائیومیٹرک اپنے نام کروا کر گاڑی اپنے نام پر ٹرانسفر کروا لی ہے اور پھالیہ پولیس کو کار ہتھیانے کے لیے درخواست دے دی ہے۔سید زبیر علی شاہ کا کہنا ہے کہ میرے ساتھ سخت زیادتی ہو رہی ہے، متعلقہ حکام مجھے انصاف فراہم کریں۔
یہ ایک سنگین جرم ہے جو انسانیت کی بنیادوں کو ہلا دیتا ہے۔ جعلی ویزے اور دھوکہ دہی کا معاملہ نہ صرف فرد کی زندگی اور خوابوں کو تباہ کرتا ہے بلکہ اس کے اہل خانہ کو بھی مشکل میں ڈال دیتا ہے۔ لوگ کسی بھی طریقے سے پیسہ کمانے کے لئے اس قسم کے جُرم کا سہارا لیتے ہیں، اور اس سے نہ صرف ان افراد کی مالی حالت متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کے اعتماد کا قتل بھی کیا جاتا ہے۔ ویزے جیسے معاملات میں جعلسازی کرنا نہایت گھٹیا اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ ایسے واقعات سے معاشرتی رشتہ اور انسانی تعلقات میں دراڑ آتی ہے، جس سے لوگ ایک دوسرے سے خوف کھانے لگتے ہیں۔ اس طرح کے جرائم کے خلاف سخت کارروائی ضروری ہے تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال ہو اور انصاف کا نظام مستحکم ہو۔
No comments: