پل دررائے جہلم پر ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹر پٹی لگانے کا اقدام
خوشاب میں ٹریفک کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پل دررائے جہلم پر ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹر پٹی اور ریفلیکٹر بلا معاوضہ لگائے جا رہے ہیں تاکہ رات کے وقت حادثات سے بچا جا سکے۔
خوشاب (بیورو چیف) ایڈیشنل انسپیکٹر جنرل ہیڈ اف ٹریفک پنجاب لاہور جناب مرزا فاران بیگ صاحب کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جناب توقیر محمد نعیم صاحب کی خصوصی ہدایات پر اور ڈی ایس پی ٹریفک سید قمر اقبال حیدر صاحب نے ہمراہ ٹیم خود پل دررائے جہلم پہنچ کر اپنی موجودگی میں بغیر ریفلیکٹر ٹریکٹر ٹرالیوں جن پر گنا لوڈ ہے ان پر ریفلیکٹر پٹی اور ریفلیکٹر بلا معاوضہ لگائے جا رہے ہیں تاکہ عوام الناس کو رات کو حادثات سے بچایا جا سکے اور ڈی ایس پی صاحب ٹریفک نے شوگر مل کے ٹرانسپورٹ انچارج عبداللطیف اور اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیورز اور مالکان کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ بغیر ریفلیکٹر پٹی یا ریفلیکٹر کے پل دررائے جہلم کسی صورت میں کراس نہ کریں ورنہ سختی سے نپٹا جائے گا اگر کسی ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیورز اور مالکان کو ریفلیکٹر پٹی اور ریفلیکٹر بلا معاوضہ حاصل کرنے ہو تو انچارج ٹریفک ایجوکیشن سے رابطہ کریں۔
منجانب: ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر خوشاب
پولیس کا کردار کسی بھی معاشرے کی ساخت اور استحکام میں اہم ہوتا ہے۔ جب پولیس اپنے فرائض درست طریقے سے سرانجام دیتی ہے، تو یہ نہ صرف امن و امان قائم کرتی ہے، بلکہ لوگوں میں احساس تحفظ بھی پیدا کرتی ہے۔ پولیس کی موجودگی اور ان کے اقدامات، جیسے ٹریفک قوانین کی پاسداری، عوام کو ایک بہتر زندگی کی طرف رہنمائی کرتے ہیں۔ پولیس کے ذریعے کیے جانے والے اقدامات، جیسے کہ ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹر لگانا، نہ صرف حادثات سے بچاتا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ پولیس عوام کے مفادات کے لیے کام کر رہی ہے۔ ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ پولیس اور عوام کے درمیان تعاون سے ہی ہم ایک محفوظ اور خوشحال معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
No comments: