پولیس کی سرپرستی میں قبضے کا انکشاف، سپیشل برانچ اہلکار مافیا کا سرغنہ

لیاقت پور تحصیل رپورٹر - پکالاڑاں پولیس کی سرپرستی میں زمینوں پر قبضے کا انکشاف سپیشل برانچ پولیس کا اہلکار قبضہ مافیا کا سرغنہ نکلا پہلے بھی کئی مقدمات میں گناہگار ہو کر چالان اعلی حکام کی انکوائریوں میں قصور وار ہونے کے باوجود کاروائی صفر محکمہ پولیس کی نیک نامی کے لیے چیلنج بن گیا 

تفصیلات کے مطابق تھانہ پکالاڑاں کی ساز باز سے سپیشل برانچ اہلکار قبضہ گروپ نکلا تھانہ پکالاڑاں تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان نے سپیشل برانچ کے اہلکار رانا راشد اقبال اور اسکے ساتھیوں کو زمین پر قبضہ میں مدد فراہم کرنے کے لیے 14 دسمبر رات 8 بجے رپٹ نمبر 28 درج کرنے کے بعد رات گئے امین آباد کے شہریوں محمد کاشف محمد راشد محمد مجاہد محمد شاہد ولد سجاد احمد قوم راجپوت سکنہ آمین آباد کے خلاف انکی سگی بہن مہناز روبینہ زوجہ راشد اقبال ملازم سپیشل برانچ کی مدعیت میں رات گئے  مقدمہ نمبر 1078/24 درج کیا تاکہ یہ شہری خوفزدہ ہو کر گھر سے سائیڈ پر ہو جائیں کیونکہ اگلے دن اتوار کی وجہ سے عدالت بند ہونے کے باعث یہ شہری ضمانت قبل از گرفتاری نہ کراسکیں اور سپیشل برانچ کا اہلکار راشد اقبال انکی ملکیتی اراضی پر آسانی سے قبضہ کر لے اور پلان کے مطابق راشد اقبال اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قبضہ کرنے دن دیہاڑے ٹریکٹر لیکر پہنچ گیا تو مذکورہ شہری پولیس کے ڈر سے سائیڈ پر تھے

 تاہم ان شہروں کی خواتین نے قبضہ کی کوشش ناکام بنانے کے لیے مزاحمت کی اور دن 2:11 بجے 2:27 بجے 2:53 بجے شہریوں نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر مدد کی خاطر کالیں کیں مگر تھانہ پکالاڑاں پولیس کا ASi محمد علی کافی دیر بعد پہنچا مذکورہ قبضے کی کوشش درجنوں شہریوں نے دیکھی ASi محمد علی نے قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے راشد اقبال اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار بھی نہ کیا بلکہ موقع پر پکڑا گیا ٹریکٹر بھی چھوڑ دیا  اور تاحال ملزمان کے خلاف کاروائی اور مقدمہ درج نہ ہوا ہےمحمد کاشف محمد راشد محمد مجاہد محمد شاہد ولد سجاد احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راشد اقبال اہلکار سپیشل برانچ 54 C قبل ازیں 3 مقدمات میں گناہگار ثابت ہو کر چالان ہو چکا ہے  E ٹیگ نمبر 9206 کی انکوائری میں اس وقت کے SHO پکالاڑاں کے علاوہ CMS 10068 کی انکوائری میں DSP سٹی سرکل رحیم یار خان 9568 نمبری درخواست کی انکوائری میں ADIG بہاولپور ملزم راشد اقبال ملازم سپیشل برانچ کو جھوٹا اور قبضہ کرنے والا قرار دے چکے ہیں اور تازہ ترین ٹریکنگ ID 4516522 کی رپورٹ میں 27 نومبر کو  DSP لیاقت پور نے اسکی جانب سے اپنی ساس کو مدعی بنا کر 1787 پر کرائی گئی کال میں بھی جھوٹا  قرار دیا ہے 

انہوں نے DPO رحیم یار خان SP سپیشل برانچ بہاولپور RPO بہاولپور  ایڈیشنل IG ساؤتھ پنجاب  ایڈیشنل IG سپیشل برانچ پنجاب و IG پنجاب سمیت اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اعلی سطحی تحقیقات   SP لیول کے معزز آفیسر سے کرائیں کہ رات گئے راشد اقبال کی جانب سے 5 مہینے پہلے کا وقوعہ بنا کر کیسے مقدمہ درج کرایا گیا اور پولیس نے قبضہ گروپ کو کیوں نہ آج گرفتار کیا اور ٹریکٹر کیوں چھوڑا گیا نیز ریکاڈی ملزم راشد اقبال کو نوکری سے برخاست کرکے گرفتار کیا جائے تاکہ محکمہ پولیس کی نیک نامی خراب کرنے والے راشد اقبال کے شر سے علاقہ محفوظ رہے

No comments: