اولیاء کرام کا درس مشعل راہ: مخدوم پیر سید نوید کاظمی کی گورنر پنجاب سے ملاقات
مخدوم پیر سید نوید الحسنین کاظمی کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے راولپنڈی میں ملاقات، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سید بابا لعل حسین قلندر کی آمد پر گورنر پنجاب نے استقبال کیا۔
اولیاء کرام کا درس ہمارے لئیے مشعل راہ ہیں، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر
نیو مری (وطن خان): مخدوم پیر سید نوید الحسنین کاظمی کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے راولپنڈی میں ملاقات ہوئی۔ دربار عالیہ حضرت سید بابا لعل حسین قلندر کے سجادہ نشین پیر سید نوید الحسنین کاظمی کی وفد کے ہمراہ آمد پر گورنر پنجاب نے پرتپاک استقبال کیا۔
پیر سید نوید الحسنین کاظمی کے وفد میں گدی نشین سید فضل کاظمی، سردار شوکت آمین اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اولیاء کرام کا درس ہمارے لئیے مشعل راہ ہے اور ان کی تعلیمات ہماری زندگیوں میں سکون اور امن کا باعث ہیں۔ برصغیر اور خصوصی طور پر پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ یہاں اولیاء کرام جیسے عظیم ہستیاں موجود ہیں جنہوں نے اپنی زندگی انسانیت کی بھلائی اور اللہ کی رضا کے لیے وقف کی۔
مخدوم پیر سید نوید الحسنین کاظمی نے سردار سلیم حیدر خان کی خدمات کو سراہا اور ان کی عوامی مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومتی اداروں کو مستقل اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سردار سلیم حیدر خان نے اس ملاقات میں مری کو درپیش مختلف مسائل پر بھی گفتگو کی اور کہا کہ مری کے عوام کے ساتھ ان کا دل کا رشتہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پنجاب حکومت کو مری ایکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔
اس موقع پر انہوں نے راجہ طفیل اخلاق اور دیگر جرگہ عمائدین کے خلاف درج مقدمے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ گورنر پنجاب نے مری کی ترقی اور عوامی بھلائی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
No comments: