اغواء کی وارداتیں اور تجاوزات: ڈاکٹر طالوت کی گفتگو اور حسنین شاہ کی کارروائی
صادق آباد (عتیق گورایہ)
صادق آباد حبیب بیکرز کے عثمان مقبول جٹ
کی بازیابی
محترم جناب ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ کی حبیب بیکرز کے اونر حاجی مقبول احمد جٹ کی رہائش گاہ پر آمد
عثمان مقبول کی اغواء کاروں کے ہاتھوں بازیابی پر مبارکباد پیش کی
اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ نے کہا کہ صادق آباد میں اغواء کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے شہر بھر میں خوف و ہراس کی فضا ہے
ارباب اختیار کو صادق آباد میں آمن و امان قائم رکھنے کیلئے حقیقی کردار ادا کرکے اہلیان صادق آباد کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا
انھوں نے کہا کہ اغواء کاروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے سے ہی آمن کے قیام میں مدد ملے گی
عثمان مقبول کے والد حاجی مقبول احمد جٹ نے ڈاکٹر طالوت سلیم باجوہ کا شکریہ ادا کیا کہ مشکل وقت میں انھوں نے ڈھارس بندھائی
وہ اہلیان صادق آباد کے مشکور ہیں
اس موقع پر دیگر شخصیات موجود تھیں
--------
صادق آباد (عتیق گورایہ)
اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد۔ چیف آفیسر بلدیہ کے احکامات کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹر سید حسنین شاہ کی دبنگ کارروائی، شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانہ۔ انفورسمنٹ انسپکٹر سید حسنین شاہ نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
اس کارروائی کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھوں اور سرکاری اراضی پر قائم تجاوزات کو فوری طور پر ختم کروا دیا گیا۔ عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ایسے آپریشنز کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ شہریوں کو راستے بند ہونے جیسے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دکان داروں کو تنبیہ بھی کی گئی کہ آئندہ کوئی تجاوزات قائم کی گئیں تو مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔
No comments: