چوہدری ظفر اقبال ہنجرا اور راؤ بہادر حسین کے الیکشن سیل کا افتتاح، وکلا برادری کی شرکت
نوشہرہ ورکاں میں چوہدری ظفر اقبال ہنجرا اور راؤ بہادر حسین کے الیکشن سیل کا افتتاح بانی تحصیل بار محمد جمیل رانا کی موجودگی میں کیا گیا، جہاں وکلا برادری نے شرکت کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر) چوہدری ظفر اقبال ہنجرا اور راؤ بہادر حسین کے الیکشن سیل کا افتتاح، بانی بار محمد جمیل رانا نے خصوصی دعا کرائی وکلا برادری کی شرکت، تفصیلات کے مطابق چوہدری ظفر اقبال ہنجرا ایڈووکیٹ امیدوار برائے صدر تحصیل بار اور راؤ بہادر حسین خاں ایڈووکیٹ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری تحصیل بارے اپنے الیکشن سیل کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بانی تحصیل بار محمد جمیل رانا ایڈووکیٹ نے خصوصی دعا کرائی جبکہ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری بار راؤ سبطین علی خاں، چوہدری احمد علی ورک، چوہدری بریاست علی گجر، چوہدری ذوالفقار احمد ڈھینسہ، رانا قیصر محمود، عمر مجید سندھو، بیرسٹر رانا علی افتخار خاں، خالد فاروق ورک، طاہر محمود مغل، مغل، شکیل احمد چہل، ساجد محمود وڑائچ، راو نبیل اختر سید انضمام حفیظ، رانا عادل اعجاز، رانا اسامہ آصف، سلیم عارف چیمہ، عصمت اللہ ملہی، سید شاہد حسین، چوہدری شکیل احمد چہل، حافظ مظہر سبحانی، رانا کاشف جلیل سمیت وکلا برادری نے شرکت کی اور اس موقع پر وکلا برادری کی پرتکلف کھانے سے تواضع بھی کی گئی۔
اس موقع پر تمام وکلا نے ایک دوسرے کو نیک خواہشات پیش کیں اور ایک کامیاب انتخابی عمل کے لئے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ یہ دن وکلا کے لئے نہ صرف ایک تاریخی موقع تھا بلکہ اتحاد اور یکجہتی کا مظہر بھی تھا۔ اس طرح کے مواقع پر وکلا کی برادری ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے، جو کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی کے لئے ضروری ہے۔ وکلا برادری کی جانب سے چوہدری ظفر اقبال ہنجرا اور راؤ بہادر حسین کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ ان کی قیادت میں تحصیل بار کی فلاح و بہبود کے لئے نئے راستے کھلیں گے۔
No comments: