خوشاب پی ایم اے الیکشن: گروپوں کے درمیان مصالحتی میٹنگ اور مسلم کالونی وفد کی چوہدری اظہر شفیق سے ملاقات
صادق آباد (عتیق گورایہ)
مسلم کالونی اعلیٰ سطحی وفد کی صورت میں چوہدری حسنین لیاقت کی سربراہی میں عوامی سیکٹریٹ چوہدری اظہر شفیق سے ملاقات مسلم کالونی مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اہل محلہ معزز شخصیات میں میاں محمد انور ناصر صوبیدار اشرف، پرفیسر خالد شفیع صاحب، سبطین اختر ،محمد مظہر سیکٹری، شفیق الرحمن، چوہدری اظہار الحق، ماسٹر بشیر چوہدری، لیاقت شاہد نعیم ،رضوان غنی مظہر منیر عبدالمعید ،رضوان انور،محمد وقاص سلیم ، کلیم حفیظ، غلام میراں،،تنویر بشیر ، ماسٹر پرویز مسیح اور دیگر دوستوں کی کثیر تعداد میں شامل ہوئے جس پر چوہدری اظہر شفیق صاحب نے کہا کہ مسلم کالونی میرے گھر کی مانند ہے جلد ہی مسلم کالونی کے مسائل حل کیے جائیں گے اور مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی جس پر اہل محلہ مسلم کالونی نے چوہدری اظہر شفیق کا شکریہ ادا کیا اور مسلم کالونی کی طرف مسلم لیگ نون اور چوہدری محمد شفیق کی مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی گئی
خوشاب ( بیورو چیف)
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے الیکشن گروپوں (ڈیسنٹ گروپ, پروگریسو گروپ اور ینگ ڈاکٹرز) کے مابین ایک مصالحتی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں تمام گروپ کے نمائندگان نے شرکت کی
تمام ارکان کے درمیان اتفاق کی رائے سے یہ طے پایا کہ سال 2025 کے لیے صدر پروگریسو گروپ کی جانب سے ڈاکٹر را جہ رب نواز صاحب ہوں گے، جنرل سیکرٹری یوتھ گروپ کی جانب سے ڈاکٹر خداداد ملک صاحب ہوں گے، جبکہ مجلس عاملہ کا چیئرمین ڈیسنٹ گروپ کی جانب سے ہوگا۔
یہ امر بھی طے پایا کہ سینیئر وائس پریزیڈنٹ لیڈی وائس پریزیڈنٹ جوائنٹ سیکرٹری ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک تہائی ارکان اور اگلے الیکشن برائے سال 2026 کا صدر بھی ڈیسنٹ گروپ کی جانب سے ہوگا۔
میٹنگ کے ارکان نے ڈاکٹر نعیم حیدر بطور صدر اور ڈاکٹر وسیم زمان کو جنرل سیکرٹری کی سیٹ چھوڑنے اور اتفاق رائے میں اہم کردار ادا کرنے پر خصوصی طور پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا۔
اس کے بعد تحریری معاہدے پر ڈاکٹر راشد ملک، ڈاکٹر رب نواز راجہ، ڈاکٹر سرفراز سیال، ڈاکٹر خداداد ملک، ڈاکٹر وسیم زمان،ڈاکٹرفضل نیازی ،ڈاکٹر ظفر اقبال بھٹی ، ڈاکٹر عمر علی شاہ ہاشمی، نے کیئے اور سینیٹر ڈاکٹروں نے شرکت کی۔
No comments: