ملک آصف بھاء اعوان کا وعدہ وفا: خوشاب شہر میں 23 کلومیٹر گروٹ روڈ کی تعمیر کا آغاز

 ملک آصف بھاء اعوان نے وعدہ وفا کر دیا  

خوشاب کے سابق صوبائی وزیر پنجاب اور ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء اعوان نے خوشاب شہر چھتری چوک تا لنگر والا 23 کلومیٹر گروٹ روڈ کی تعمیر کے کام کا محلہ حسین آباد میں سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی انجمن تاجران مین بازار خوشاب کے صدر شیخ محمد حمزہ، نائب صدر چوہدری نصیر جٹ، وائس چیئرمین خرم شاہد، انفارمیشن سیکرٹری خالد محمود ناز، ملک شاہنواز، ملک پرویر، شیخ رمضان، سابقہ کونسلر چوہدری سہیل جٹ، حاجی محمد ریاض، ملک طاہر منیر، بول نیوز رانا محمود چوہدری محمد سرفراز میکن، ملک ثمر اعوان، چوہدری شجاع الرحمن ٹیپو، ڈاکٹر باقر دلشاد، حاجی محمد یوسف مغل، ملک عمر دراز پنڈوال، ملک شکیل طاہر، ملک شفیق نائیچ، ملک عبدالغفور بھوچھال، میاں محمد شریف، حکیم محمد ایوب، کونسلرز، ملک بلال بھا، ملک احتشام بھا، ایڈووکیٹ خواجہ باسط، ظفر اقبال اعوان، ملک قیصر اقبال اہیر، ملک آمین اعوان، محمد ریاض خان بلوچ، ملک اسلم قمر والا کرپالکہ، ملک طاہر حسنین جوئیہ، صحافیوں میں ملک طاہر اعوان، رانا خدا داد شاکر، طاہر عباس، حاجی عمر دراز سمیت معززین علاقہ، سیاسی سماجی شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔  

یہ نئی سڑک علاقے کے لوگوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگی۔ اچھے سڑکوں کی موجودگی سے نہ صرف لوگوں کی آمد و رفت میں آسانی پیدا ہوتی ہے بلکہ کاروبار بھی بہتر ہوتے ہیں، چونکہ لوگوں کو سامان کی ترسیل اور نقل و حرکت میں کم وقت اور محنت لگتی ہے۔ اس کے علاوہ، اچھی سڑکوں سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بڑھتی ہیں اور لوگ اپنے کاروبار کو بہتر بنا کر مقامی معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔ ملک آصف بھاء اعوان نے اس ترقیاتی منصوبے کو شروع کر کے نہ صرف عوامی وعدہ پورا کیا ہے بلکہ علاقے کی ترقی میں بھی اہم قدم اٹھایا ہے، جو خوشاب شہر کی ترقی کی سمت کو مزید مضبوط کرے گا۔

خوشاب (بیورو چیف)  

No comments: