فورٹ عباس مروٹ روڈ پر تیز رفتار بس الٹ گئی، 4 مسافر زخمی
مروٹ ( تحصیل رپورٹر رفاقت علی گورایا) فورٹ عباس مروٹ سے حاصلپور جانے والی بس تیز رفتاری میں 40 چھگنیاں والا چھونا والا روڈ پر موڑ کاٹتے ہوے الٹ گئی 4 مسافر زخمی زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر مروٹ شفٹ کردیاگیا۔
ریسکیو 1122 فورٹ عباس چھونا والا روڈ چک 40 کے قریب تیز رفتاری کے باعث مزدہ بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 مسافر زخمی
ریسکیو ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد آر ایچ سی مروٹ شفٹ کر دیا مروٹ روڈ چھونا والا تقریبآ ساری سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سنگل سڑک ہونے کی وجہ سے ٹریفک کراسنگ انتہائی مشکل عمل اور کمال مہارت سے ہی ڈرائیور حضرات کراسنگ کے عمل سے محفوظ گزرتے ہیں آئے روز اس روڈ پر حادثات معمول بن چکے ہیں کچھ اس میں عمل دخل سموگ کا بھی ہے سموگ اور دھند کی وجہ سے کھڈے اوور ٹیک کرتے وقت سڑک سے گاڑیاں اتر جاتی ہیں شارٹ کٹ راستہ ہونے کی وجہ سے اکثر مسافر اس راستے کو استعمال کرتے ہیں حاصلپور چھونا والا ڈہرانولا چشتیاں جانے والے ٹرانسپورٹرز اس سڑک سے سفر کرتے ہیں حکومتیں بدلتی رہی احتساب ہوتے رہے مگر بے چاری عوام کی قسمت اک بار بھی نا بدلی وہی مہنگائی ٹوٹی سڑکیں عوام کا مقدر ہیں جو آئے روز حادثات کا باعث بن رہی ہیں۔
تیز رفتاری کی وجہ سے ہونے والے حادثات ایک سنگین مسئلہ ہیں، اور یہ صرف گاڑی میں موجود افراد کے لیے ہی نہیں، بلکہ دوسرے سڑکوں پر چلنے والوں کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ تیز رفتاری کی حالت میں گاڑی کا کنٹرول کھونا آسان ہو جاتا ہے، خاص طور پر جب سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوں یا دھند اور سموگ کا سامنا ہو۔ تیز گاڑیوں کا چڑھاؤ یا اچانک موڑ کاٹنا سڑک پر سڑک کراسنگ کرنے والوں کے لیے زندگی کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ ہر تیز رفتار گاڑی ایک نہ ختم ہونے والے خطرے کی مانند ہوتی ہے جو نہ صرف خود ڈرائیور کے لیے، بلکہ دیگر مسافروں اور پیدل چلنے والوں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ ان حادثات سے صرف جانی نقصان ہی نہیں ہوتا، بلکہ لوگ شدید زخمی ہو جاتے ہیں، جو ان کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں۔
No comments: