تھانہ نوشہرہ ورکاں کی کامیاب کارروائی: مویشی چور گینگ کے 5 ارکان گرفتار



تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس کی شاندارکارکردگی۔ افتخار کھولا اور غضنفر عرف غنی بین الاضلاعی مویشی چور گینگ کے سرغنہ سمیت05ارکان گرفتار۔ ملزمان کے قبضہ سے32عدد مویشی اور نقدی12لاکھ 60ہزار روپے برآمد۔ پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا۔ ملزمان کی گرفتاری پرسیاسی، سماجی اور شہری حلقوں نے پولیس ٹیموں کو خراج تحسین پیش کیا۔  ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر اور خطرناک کیوں نہ ہو ں قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتے۔

سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم

 سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم کے احکامات کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضوان طارق کی ہدایت پر،ایس پی صدر شاہد نواز وڑائچ کی زیر سرپرستی،ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں شبریزحسین کی زیر نگرانی ایس ا یچ اونوشہرہ ورکاں انسپکٹر طاہر وٹو،سب انسپکٹر محمد عامراور تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ نوشہرہ ورکاں اور گوجرانوالہ کے متعدد تھانہ جات کی حدود میں مویشی چوری کرنے والے افتخار کھولا اور غضنفر عرف غنی مویشی چور گینگ ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 32عدد مویشی اور 12لاکھ60ہزار روپے نقدی برآمد کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان رات کی تاریکی میں لوڈر رکشہ،ہنڈائی ڈالہ وغیرہ پر اکٹھے ہوکر جاتے تھے۔ ڈالہ یا لوڈر کو مین روڈ پر کسی محفوظ جگہ پر کھڑاکر کے پیدل جا کر جانور چوری کر کے لاتے تھے اور پھر لوڈ کر کے رسہ گیروں کے ڈیرہ پر لے جا کر چھوڑ دیتے تھے رسہ گیر چند دن بعد چوری شدہ جانور مختلف لوگوں کو فروخت کردیتے تھے اور چوروں کو مخصوص حصہ ادا کرتے تھے۔سی پی او محمد ایاز سلیم نے مویشی چوری کی وارداتوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وارداتوں کو ٹریس کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے اس کے پیش نظر ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضوان طارق کی قیادت میں ایس پی صدر شاہد نواز وڑائچ کی زیر سرپرستی ڈی ایس پی نوشہرہ ورکاں شبریزحسین کی زیر نگرانی ایس ا یچ اونوشہرہ ورکاں انسپکٹر طاہر وٹو،سب انسپکٹر محمد عامراور تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ نوشہرہ ورکاں اور گوجرانوالہ کے متعدد تھانہ جات کی حدود میں مویشی چوری کرنے والے افتخار کھولا اور غضنفر عرف غنی مویشی چور گینگ ٹریس کر کے 2کس گینگ ممبرران افتخار کھولا اور غضنفر عرف غنی کو گرفتار کر کے ملزمان کے انکشاف پر 3کس رسہ گیر سیف اللہ، محمد اسلم عرف کودی اور محمد طارق کو گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضہ سے 23راس بھینس، 3راس گائے،1بچھڑا،1گھوڑا،3عدد کٹے/کٹی،2جوان کٹے،1ریڑی لکڑی اور نقدی 12لاکھ60ہزار روپے برآمدکر لیے۔ملزمان کے دیگر ہمرائی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔تھانہ نوشہرہ ورکاں کی بہترین کاروائی پر سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کا کہنا ہے کہ ملزمان چاہے کتنے ہی شاطر اورخطرناک کیوں نہ ہو ں قانون کے آہنی ہاتھوں سے نہیں بچ سکتے۔سی پی او نے ملزمان کی گرفتاری اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرایس ا یچ اونوشہرہ ورکاں انسپکٹر طاہر وٹو،سب انسپکٹر محمد عامراوران کی پو لیس ٹیم کوشاباش دی۔


No comments: