سندس فاؤنڈیشن کی تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا کے مریض بچوں کے لیے تقریب، سینئر صحافیوں کو اعزازی شیلڈز دی گئیں



سندس فاؤنڈیشن کے تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیاکے مریض بچوں کے لیے تقریب کا انعقاد، مریض بچوں کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پر حافظ آباد کے سینئر صحافیوں کو اعزازی شیلڈز دی گئیں، تقریب کے میزبان ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ اور چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد تھے۔ مہمان خصوصی انٹرنیشنل ویٹ اینڈ پاور لفٹر نوح دستگیر بٹ تھے جبکہ ان کے والد غلام دستگیر بٹ نے بھی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔  

ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ اور چیئرمین سندس فاؤنڈیشن حاجی سرفراز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی بچانا عظیم ترین عبادت ہے اور صدقہء جاریہ ہے۔ دین اسلام نے ایک انسانی زندگی بچانے کو پوری انسانیت بچانے کے مترادف قرار دیا ہے۔ انٹرنیشنل ویٹ اینڈ پاور لفٹر نوح دستگیر بٹ، صحافی فیصل فاروق ساگر، شفقت عمران، حافظ عبدالقدیر، امتیاز تاج، عبدالجبار رضا، عبداللہ عمران و دیگر نے اپنے خطاب میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون اور معاونت کی اپیل کی۔  

تقریب میں چوہدری شفقت حسین تارڑ، عامر وسیم سندھو، سابق چیئرمین، چوہدری افضل جج، ہمایوں شہزاد سابق چیئرمین پریس کلب، رانا خالد صدر عوامی محاذ، میاں مظہر، تنزیل الرحمان بٹ، رانا کاشف، جاوید اسد، چوہدری سجاد سینئر وائس چیئرمین، چوہدری مہر حبیب، ظہیر اقبال بھٹی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔  

تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا دو انتہائی خطرناک بیماریاں ہیں جو زندگی کو شدید خطرات سے دوچار کرتی ہیں۔ تھیلیسیمیا ایک جینیاتی بیماری ہے جس میں خون کے سرخ خلیے ٹھیک سے کام نہیں کرتے، جس کی وجہ سے مریض کو خون کی کمی کا سامنا ہوتا ہے اور اس کی زندگی کی مدت کم ہو جاتی ہے۔ ہیمو فیلیا ایک اور جینیاتی بیماری ہے جس میں خون جمنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے معمولی چوٹ سے بھی خون بہنا بند نہیں ہوتا اور شدید خون بہنے سے مریض کی زندگی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ دونوں بیماریوں کا علاج مہنگا اور پیچیدہ ہوتا ہے، اور ان کے لیے عوامی سطح پر تعاون اور مدد کی بہت ضرورت ہے تاکہ متاثرہ بچوں کو بہتر زندگی فراہم کی جا سکے۔

نوشہرہ ور کا ں (تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)  


No comments: