واہنڈو رورل ہیلتھ سینٹر کی اپ گریڈیشن کا آغاز، عوامی صحت کے لیے اہم قدم

گوجرانوالہ (چوہدری محمد عبداللہ گورائیہ، رسول نگری) واہنڈو میں رورل ہیلتھ سینٹر کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب ہوئی

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ماہم واحد، ایم این اے ذوالفقار علی بھنڈر، ایم پی اے قیصر اقبال سندھو اور ہیلتھ انتظامیہ کے اہم ارکان نے شرکت کی، جنہوں نے اس منصوبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عوامی صحت کے لیے اس کے مثبت اثرات کو سراہا۔ اس موقع پر شرکاء نے اس منصوبے کے کامیاب نفاذ کے لیے تعاون اور محنت کے عزم کا اظہار کیا۔اس منصوبے میں رورل ہیلتھ سینٹر میں مختلف شعبوں کو قلیل مدت میں مکمل کیا جائے گا  

تفصیل کے مطابق رورل ہیلتھ سینٹر واہنڈو میں آج ہسپتال کی اپ گریڈیشن کی افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ماہم واحد، ایم این اے ذوالفقار علی بھنڈر، ایم پی اے قیصر اقبال سندھو اور ہیلتھ انتظامیہ نے شرکت کی۔ اس اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت واہنڈو ہسپتال میں مختلف شعبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا، جس سے بیسوں دیہات کے لوگ مستفید ہوں گے۔ 

اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف مقامی افراد کو بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی بلکہ گوجرانوالہ کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بھی معیاری صحت کی خدمات تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔ افتتاحی تقریب میں شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے میں یہ اقدامات اہمیت رکھتے ہیں، کیونکہ ہر شہری کو معیاری علاج کی سہولت ملنی چاہیے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں اسپتالوں کی کمی اور صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی ایک چیلنج رہا ہے۔  

ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے اس منصوبے کو عوام کی فلاح کے لیے ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہسپتال صحت کے شعبے میں اصلاحات کا آغاز ہے۔ اس کے نتیجے میں عوام کو بہتر علاج معالجے کی سہولت ملے گی، اور صحت کے بنیادی مسائل کا حل نکلے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کی مکمل ہونے سے علاقے کے لوگوں کو صحت کی خدمات میں انقلاب آئے گا۔

No comments: