جرائم کی روک تھام کیلئے عوام اور انتظامیہ میں دوری ختم ہونی چاہئے!! فاروق احمد بھٹہ

ڈرائیونگ لائسنس کا باعزت حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کیلاسکے میں پی ایچ پی کے آفس میں خدمت مرکز کے بعد ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا افتتاح کیا گیا۔ ایس پی گوجرانوالہ ریجن فاروق احمد بھٹہ نے افتتاح کے موقع پر عوام الناس سے کہا کہ جب تک عوام اور پولیس کے درمیان دوریوں کو ختم نہیں کیا جاتا تب تک جرائم پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ عوام کے تعاون سے ہی معاشرے میں موجود مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔ پیار و محبت سے ہی دلوں کو مولڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین پنجابی پوائنٹ 24 سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا اگر اپنا کام درست سمت پر کرے تو عوامی حقوق کا حصول ممکن بن جاتا ہے۔ صحافی کا کام ہی عوام اور افسران کے درمیان رابطہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو ڈرائیونگ لائسنس لازم بنوانا چاہیے اور حکومت کی اس پالیسی و سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔  

ایس پی فاروق احمد بھٹہ نے اس موقع پر زور دیا کہ پولیس اور عوام کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے تاکہ معاشرتی مسائل کا حل مشترکہ طور پر تلاش کیا جا سکے۔ عوامی سطح پر پولیس کے ساتھ تعاون بڑھانے سے نہ صرف جرائم کی روک تھام ممکن ہو گی بلکہ ایک مثبت اور محفوظ ماحول بھی پروان چڑھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانیاں پیدا کرنا حکومت کی اہم ترجیح ہے تاکہ عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر شہری کو یہ حق مل سکے۔ اس پروگرام میں شریک تمام سیاسی و سماجی شخصیات نے اس اقدام کی سراہنا کی اور امید ظاہر کی کہ عوامی خدمات کے اس منصوبے سے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔

 کیلاسکے (تصدق جعفری)  


No comments: