پتریاٹہ چیئرلفٹ نیو مری میں فرضی مشقوں کا انعقاد، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور ریسکیو 1122 کا باہمی اشتراک
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحتی مقام پتریاٹہ چئیرلفٹ نیو مری کے مقام پر ٹی ڈی سی پی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے باہمی اشتراک سے فرضی مشقوں کا انعقاد
نیو مری(وطن خان) موسم سرما/برفباری سیزن کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیاحتی مقام چئیر لفٹ پتریاٹہ نیو مری کے مقام پر ٹی ڈی سی پی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے باہمی اشتراک سے فرضی مشقوں کا انعقاد، فرضی مشقوں میں لفٹ/کیبل کار میں پھنسے سیاحوں/شہریوں کو ہائٹ ریسکیو ٹیکنیک کی مدد سے بحفاظت ریسکیو کر کے محفوظ مقام پرمنتقلی ،میڈیکل ایمرجنسیز ،فائر فائٹنگ کی عملی مشقیں شامل تھیں،
عملی مشقوں کے انعقاد کا مقصد خراب موسم/برفباری سمیت مصیبت میں پھنسے شہریوں تک رسائی ، متاثرہ افراد کی محفوظ مقام تک منتقلی، مختلف حادثات پر بروقت رسپانس، متاثرہ افراد تک بروقت ریسکیو سروسز فراہم کرنا، رش کے باعث روڈ کلیئرنس سمیت دیگر اہم مشقیں شامل تھیں،ضلع مری میں کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ فیسیلیٹیشن سینٹرز پر ریسکیو 1122 مری، پی ڈی ایم اے، پنجاب ٹورایزم سکواڈ، ٹی ڈی سی پی ،محکمہ ہائی وے، محکمہ جنگلات، میونسپل کارپوریشن مری/کوٹلی ستیاں، آر ٹی سیکرٹری، واپڈا، سمیت دیگر الائیڈ ڈیپارٹمنٹس نے دستیاب وسائل کے ساتھ ان فرضی مشقوں میں عملی طور پر حصہ لیا، اس موقع پر تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان بھی موجود تھےجن میں ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی، اسٹیشن کمانڈر مری بریگیڈیئر احمد نواز، اسسٹنٹ کمشنر مری فیصل احمد، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مری انجینئر کامران رشید، ڈی ایف او مری سد ھیر احمد ایس ڈی ایف او راجہ پرویز آر ایم ٹی ڈی سی پی معظم نذیر میاں مری سمیت دیگر محکموں کے سربراہان موجود تھے،ضلع مری میں تعینات ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کا کہنا تھا برف باری سیزن کے دوران مری میں آنے والے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تمام فیسیلیٹیشن سنٹر پر تمام الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کے اہلکار اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیں گے، تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری، ڈپٹی کمشنر مری نے فرضی مشقوں کا معائنہ بھی کیا اور کہا کہ اس طرح کی فرضی مشقیں اداروں کے مابین ایک مضبوط ہم آہنگی پیدا کرتی ہیں
No comments: