کویت میں مقیم نامور مدرس اور ماہرِ قانون رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ کی گوجرانوالہ آمد

گوجرانوالہ : رمضان شاہد مغل سے )کویت میں مقیم معروف ماہرِ قانون و مدرس اور کویت پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ کی قطر پیلس گوجرانوالہ میں آمد معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی ریاض انجم، نامور شاعر سید صداقت علی شاہ اور عابد حسین گورائیہ (بانی و چیئرمین آل میڈیا یونٹی آف پاکستان، چیف ایگزیکٹو سی این این نیوز پاکستان) اور ملک عبداللہ بزنس مین سے یادگار ملاقات ہوئی۔ رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ کو نہ صرف ان کی خدمات کے عوض حکومت کویت کی جانب سے دیوانِ امیری ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے بلکہ گزشتہ تیس 30 برسوں سے یومِ اقبال کے حوالے سے مسلسل پروگرام کروانے پر اقبال اکیڈمی کی جانب سے گولڈ میڈل کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ رانا صاحب اس کے علاوہ کئی ایک علمی و ادبی سیمینارز اور کانفرنسوں میں بھی نمائیندگی کر چکے ہیں۔ حاجی محمد ریاض انجم نے رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ کی سماجی، علمی و ادبی اور بطور مدرس کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ سید صداقت علی شاہ نے رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ کی کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کی تعریف کی اور خصوصاً علامہ اقبال رح کے حوالے سے اور اردو ادب کی ترویج کے لیے خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  

رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ نے حاجی محمد ریاض انجم، سید صداقت علی شاہ، عابد حسین گورائیہ کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور اس ملاقات کو یادگار قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علمی اور ادبی محافل قوموں کے عروج و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسی ملاقاتیں نہ صرف سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کے تجربات سے سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ رانا صاحب نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے افکار اور اردو ادب کی ترویج کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ نئی نسل کو اپنی تہذیب اور ورثے سے جوڑا جا سکے۔

No comments: