عازمین حج کے لیے خوشخبری: حکومت کی جانب سے خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش فراہم کرنے کی سہولت
خلاصه
حکومت نے خاندان کے ساتھ حج کرنے والوں کے لیے اہم سہولت فراہم کی ہے، جس کے تحت عازمین حج کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش فراہم کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، اہل خانہ کو ایک ہی ہوٹل یا مقام پر رہنے کی اجازت ہوگی، اور عبادات کے دوران بھی وہ ایک ساتھ رہیں گے۔ اس اقدام کا مقصد عازمین کو الگ الگ رہائش گاہوں اور عبادات کے شیڈول کی مشکلات سے بچانا ہے۔ وزارت نے بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے عازمین کی درخواستیں اکٹھی وصول کریں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمین حج کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیل
عازمین حج کے لیے خوشخبری، خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش ملے گی خاندان کے ساتھ حج کرنے والوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت کا انتظام کرلیا۔ ہوٹل میں رہائش ایک ساتھ دینے کے علاوہ عبادات کے دوران بھی ساتھ رکھنے کی حکمت عملی تیار اسلام آباد: خاندان کے ساتھ حج کرنے والوں کے لیے حکومت نے بڑی سہولت کا انتظام کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بمع خاندان حج کرنے والوں کو سہولت دینے کے لیے حکومت کی جانب سے اہم اقدام کیا گیا ہے، جس میں ایک ہی خاندان کے تمام افراد کو حجاز مقدس میں ایک جگہ رکھنے کی حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق خاندان کے تمام افراد دوران حج ایک ہی مقام یا ہوٹل میں رہائش اختیار کر سکیں گے۔اسی طرح ریاض الجنۃ میں نوافل کی ادائیگی کے وقت بھی اہل خانہ ایک ساتھ ہوں گے۔ ایک خاندان سےو ابستہ تمام افراد کو الگ الگ رہائش گاہوں کی فراہمی اور مشکلات سے متعلق شکایات پر حکومت کی جانب سے اہم سہولت کے تحت بینک بھی ایک گھرانے سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کی درخواستیں اکٹھی وصول کریں گے۔ اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے بینکوں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا ہنا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ایک خاندان کے تمام افراد کو ایک ہی جگہ رہائش کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ ماضی میں الگ رہائش گاہ اور عبادات کے شیڈول کے باعث ایک ہی خاندان کے افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ڈائریکٹر حج کو ہدایت کی ہے کہ عازمین حج کو پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔
No comments: