وزیرآباد کے علاقہ ہیڈ خانکی میں نویں سلانہ فٹبال لیگ کا انعقاد - ضلع بھر کی نام ور ٹیموں نے حصہ لیا

 وزیرآباد کے علاقہ ہیڈ خانکی میں نویں سلانہ فٹبال لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کی نام ور ٹیموں نے حصہ لیا صج اس ٹورنامنٹ کا فائنل سخی سرور ایف سی دھونکل اور وائیاں والی ایف سی کے درمیان کھیلا گیا جس میں سخی سرور ایف  سی دھونکل نے سخت مقابلے کے بعد فائنل میچ ایک صفر سے جیت کر نویں سالانہ خانکی ایف سی لیگ جیت لی اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی جناب محمد احمد رانجھا صاحب جناب محمد کبیر چشتی صاحب تھے جنرل سیکٹری خانکی ایف سی جناب مقرب علی کھوکھر صاحب سیمی فائنل کے مہمان خصوصی جناب حاجی محمد نعیم بٹ صاحب اور اس ٹورنامنٹ کے چیرمین اور ہردل عزیز شخصیت کے مالک خانکی ہیڈ کی شان جناب چوہدری ارشاد احمد وڑائچ صاحب ان کی بے لوث خدمت سے آج خانکی ہیڈ کے کھیل کے میدان آباد ہیں مہمان خصوصی پیر سید دلدار حسین شاہ صاحب تھے خانکی ٹیم عاطف محمود باجوہ شاہد علی شاہزیب محمد احمد  مولوی سید دانیال محمد ہارون محمد عثمان ارسلان خان محمد انیس جاوید اقبال شہباز بٹ محمد اویس حافظ علی حیدر لیفٹی مہمان خصوصی جاجی محمد نعیم نے انتظامیہ ٹورنامنٹ علی صابر چشتی اور حسن علی کومیڈل پہنائے علی حیدر بھٹی اور حافظ علی حیدر کو جناب مقرب علی کھوکھر صاحب نے میڈل پہنائے مین آف دی ٹورنامنٹ مستنصر علی عرف سونو کو مہمان خصوصی  محمد احمد رانجھا نے شیلڈ دی مین آف دی میچ اسفند کلیر آف دھونکل کو مہمان خصوصی کنیر احمد چشٹی صاحب نے شیلد دی رنراپ ٹیم وائیاں والی کے کپتان سلمان احمد کو رنراپ ٹرافی اور سات ہزار نقد انعام چیرمین خانکی ایف سی چاچا ارشاد احمد وڑائچ صاحب نے ٹرافی دی اور جیتنے والی ٹیم کے کپتان اسفند کلیر کو ونر ٹرافی اور اٹھارہ ہزار روپے انعام دیا گیا اس موقع پر چوہدری ارشاد احمد وڑائچ صاحب نے تمام ٹیموں اور خصوصی مہمان خصوصی صحبان جناب محمد احمد رانجھا  صاحب آف فرانس اور جناب کبیر علی چشتی صاحب آف پرتگال کاشکریہ ادا کیا جنہوں نے کمیٹی کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کیا اس موقع پر جناب احسان الحق بٹ جناب بیورو چیف روزنامہ قانونی گرفت اسلام آباد عاطف علی ملک صاحب کمنٹیٹر محمد عثمان بٹ صاحب موجود تھے تقریب کے موقع پر تلاوت قران پاک پیر سید حسنین علی شاہ صاحب نے کی

نویں سالانہ خانکی ایف سی لیگ صرف ایک کھیل کا مقابلہ نہیں بلکہ کمیونٹی کے اتحاد، ٹیم ورک اور مقامی ٹیلنٹ کا جشن تھا۔ ایسے ایونٹس نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں اور اپنی محنت کا صلہ پا سکیں۔ ایسے ٹورنامنٹ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ، علاقائی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف کھیل کے میدان کو آباد کرتے ہیں بلکہ مقامی ثقافت اور روایات کو بھی زندہ رکھتے ہیں۔ منتظمین، کھلاڑیوں اور معاونین کی کاوشوں نے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا اور یہ ظاہر کیا کہ اگر ہم مل کر کام کریں تو ہم بڑے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں۔

اس لیگ نے نہ صرف ضلع کے ٹیلنٹ کو روشناس کرایا بلکہ کھیل اور برادری کے جذبے کو مزید تقویت دی۔ اس کی اہمیت اس بات میں ہے کہ یہ آنے والی نسل کو کھیلوں میں کامیابی اور سماج میں مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

وزیرآباد ( بیوروچیف عاطف علی ملک) 

No comments: