
قتل کے مقدمات میں مطلوب 02 اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار
رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاری مجرمان کی مجموعی تعداد 91 ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
اشتہاری مجرم علی رضا نے 2023 میں بھاگٹانوالہ سرگودھا میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری ظفر اقبال کو قتل کیا تھا ۔ ترجمان پنجاب پولیس
دوسرا اشتہاری محمد نادر پولیس اسٹیشن کوٹ مبارک ، ڈی جی خان پولیس کو دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا ۔ ترجمان پنجاب پولیس
اشتہاری محمد نادر نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے محمد دین اور محمد بخش نامی دو شہریوں کو قتل کیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس نے انٹرپول سے مجرمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے ، گرفتاری کیلئے تحرک جاری رکھا ، ترجمان پنجاب پولیس
متحدہ عرب امارات پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے پنجاب پولیس کے حوالے کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی کامیاب کاروائی پر ڈی پی اوز سرگودھا اور ڈی جی خان کو شاباش۔
قانونی کاروائی مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت
ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے مزید خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت۔
یہ کامیاب گرفتاری پولیس کی محنت اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کا نتیجہ ہے، جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی عکاسی کرتی ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں نہ صرف عوامی تحفظ کو یقینی بناتی ہیں بلکہ مجرموں کو سزا دلا کر قانون کی حکمرانی کو مضبوط کرتی ہیں۔ پنجاب پولیس کی جانب سے ان ملزمان کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون کی گرفت سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا۔ اس کے ساتھ ساتھ، عالمی سطح پر اشتہاری مجرموں کے خلاف کارروائیاں بھی بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ کسی بھی جگہ چھپے ہوئے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
No comments: