جم خانہ کے الیکشن فوری کروانے کا مطالبہ، ماڈل چلڈرن ہوم گوجرانوالہ میں یونیورسل چلڈرن ڈے کی تقریب، بچوں کے حقوق پر زور
نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)
ڈائریکٹر تعلقات عامہ گوجرانوالہ ڈوثرن منورحسین /یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر ماڈل چلڈرن ہوم گوجرانوالہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد , تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ ،ڈوثرنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نواز ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین ،ڈسٹرکٹ انچارج ماڈل چلڈرن ہوم زیب النسا ادارے میں رہائش پذیر بچیوں اور سٹاف نے شرکت کی ۔تقریب میں بچیوں میں گفٹ تقسیم کئے گئے اور انکی حوصلہ افزائی کے لیے انکے ہمراہ کیک بھی کاٹا گیا۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ارشاد وحید اورڈسٹرکٹ انچارج ماڈل چلڈرن ہوم و دیگر نے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ تقریب کا مقصد یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر عوام الناس میں بچوں کے تحفظ و حقوق کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شبیر حسین بٹ ،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور ڈسٹرکٹ انچارج و دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں بچوں کے مستقبل کا تحفظ اور بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے ذریعے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں ۔انچارج ماڈل چلڈرن ہوم نے بتایا کہ اسوقت ادارہ میں 30 بچیاں مقیم ہیں جنہیں تحائف دئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ادارہ حکومتی سطح پر بچوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔
No comments: