محمد بلال خاور کی نیشنل پیس کمیٹی کے چیف کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری، خوشاب میں امن اور انسانی حقوق کے فروغ کی نئی امید
ضلع خوشاب کی معروف سماجی شخصیت محمد بلال خاور کی خوشاب میں نیشنل پیس کمیٹی کے چیف کوآرڈینیٹر کی حیثیت میں تقرری،، عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکباد۔
نیشنل پیس کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور انسانی حقوق کی جانب سے محمد بلال خاور کو ضلع خوشاب کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن محمد اشرف جعفری وفاقی جنرل سیکرٹری نیشنل پیس کمیٹی اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
نیشنل پیس کمیٹی کا مقصد پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی، امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کو فروغ دینا ہے، اور محمد بلال کی تقرری سے کمیٹی کی سرگرمیوں کو ضلع خوشاب میں مزید مستحکم کرنے کی توقع ہے۔
محمد بلال خاور نے اپنی تقرری پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نیشنل پیس کمیٹی کے مقاصد کو ضلع خوشاب میں بھرپور طریقے سے انجام دینے کے لیے اہم کردار ادا کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اہم عہدے پر فائز ہو کر وہ کمیٹی کی سرگرمیوں کو نہ صرف فروغ دیں گے بلکہ ان کے ذریعے لوگوں میں امن، محبت اور انسانیت کے جذبے کو مزید پروان چڑھائیں گے۔
عوامی حلقوں کی جانب سے بھی محمد بلال خاور کو اس اہم عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ یہ تقرری ان کی محنت اور عوامی خدمات کا اعتراف ہے۔
انسانی حقوق کا تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کام کرنا معاشرتی ترقی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ انسانی حقوق کی حفاظت ہر فرد کی بنیادی ضرورت ہے تاکہ معاشرت میں ہر شخص کو اس کا حق مل سکے۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے بغیر کسی بھی معاشرے میں مکمل انصاف قائم نہیں ہو سکتا۔ محمد بلال خاور کی قیادت میں نیشنل پیس کمیٹی نہ صرف پاکستان میں امن قائم کرنے کی کوشش کرے گی، بلکہ مختلف مذاہب کے درمیان بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے بھی کام کرے گی۔ ان کی اس قیادت سے لوگوں میں یکجہتی، بھائی چارہ اور احترام کا جذبہ بڑھے گا، جو معاشرتی ہم آہنگی کی بنیاد بنے گا۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف ہمارے معاشرے کی بہتری کے لیے ضروری ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی امن و سلامتی کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
خوشاب ( بیورو چیف)
No comments: