گوجرانوالہ: ایجوکیشن دفتر میں 25 ہزار کی رشوت کا اسکینڈل
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گوجرانوالہ کے دفتر میں افسران کے ایک دستخط کی رشوت 25 ھزار روپے
بار ہا پکڑے جانے کے باوجود نوکری کی کرسی پر براجمان ہونے پر سوالیہ نشان
نیوزمیڈیاگروپ گوجرانوالہ (عبدالوحیدگورائیہ رسولنگری )
تفصیلات کیمطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول رسول نگر سے فی میل ایس ایس ٹی ٹیچر نے ایکس پاکستان لیو 17 دن کی چھٹی آن لائن اور ہارڈ کاپی حسب ضابطہ اپلائی کیا جس پر کافی عرصہ گزرنے کے باوجود چھٹی اور این او سی نہ ملنے پر دفتر سی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ کے بار بار بے سود چکر لگانے کے باوجود کچھ نہ بنا گزشتہ روز ٹیچر کا بیٹا چوہدری محمد عبداللہ گورائیہ جوکہ روزنامہ پاکستان لاہور کا نمائندہ ہے نے دفتر کے متعلقہ ڈی ای او ایجوکیشن گوجرانوالہ کے کلرک وقاص احمد مغل کو تعارف کروایا اور درخواست کی کہ ہمیں این او سی دیا جائے جس پر اس نے کلرک سی ای او ایجوکیشن میاں منیر احمد قیصر سے ملاقات کروائی جس نے 25 ھزار روپے کی ڈیمانڈ کی اور وقاص کے ساتھ بات کروائی منت سماجت کے بعد 12 ہزار میں بات فائنل ھوئی 10 ہزار نقد دیا اور فوٹو ،وڈیو بطور ثبوت حاصل کر لی گئی بقایا رقم اگلے روز لینے پر این او سی دینے کا وعدہ کیا اگلے روز بقایا رقم بھی دینے کے باوجود این او سی نہ دیا مزید رقم کا لالچ شروع کر دیا سائل نے متعلقہ دفتر کے کلرک یونین کے صدر جنرل گلریز اختر سندھو کو سارے معاملے سے آگاہ کیا جنہوں نے افسردگی کا اظہار کیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گوجرانوالہ کو بذات خود پیش ہو کر این او سی حاصل کیا اورسائیل کے حوالہ کیا
یہ امر واضح ھے کہ یہ ایک مافیا ھے اس میں سرغنہ میاں منیر قیصر ان کا لیڈر ھے جوکہ اس سے پیشتر کئی بار ایسے معاملات میں ذلیل ھوا حال ہی میں اس کو محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے رنگے ہاتھوں 50 ھزار رشوت میں گرفتار کیا اور ساز باز کر کے پھر اسی کرسی پر براجمان ھے اور پہلے سے زیادہ رشوت خوری میں سرگرم پایا گیا
وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف،کمشنر گوجرانولہ سید نوید حیدر شیرازی ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد،سیکرٹری پنجاب ایجوکیشن لاھور اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گوجرانوالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
No comments: