ماڈل ویلج اسلام آباد میں ویلفئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد، علاقے کی فلاح و بہبود کے لیے اہم قدم
وزیرآباد کے علاقے ماڈل ویلج اسلام آباد میں ہیومن رائیٹ ویلفئیر سوسائٹی کی طرف سے گاؤں اسلام آباد میں بہت ہی بڑا ویلفئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد مورخہ 24 نومبر بروز اتوار صبح دس بجے رکھا جا رہا ہے جس میں علاقے بھر کے معزز دوستوں کو دعوت عام ہے کہ وہ آئیں اور دیکھیں کہ ہمارے نوجوان دوست بزرگ کیسے خدمت کے جذبے سے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کس طرح دن رات محنت کر رہے ہیں۔ یہ سہرا گاؤں کے بہادر اور بے لوث افراد کو جاتا ہے جن میں حافظ نزیر احمد، حاجی محمد حمید، حاجی عبدالکریم، بھائی محمد الیاس، شہباز احمد صدیقی، حاجی شاہد محمود، افضال رضا، محمد فریاد، اکمل علی، لیاقت علی، قاضی گلزار احمد، محمد نعیم، افتخار احمد، ابن اسلام، نبیل احمد شامل ہیں جن کی محنت سے پہلے بھی فری ایمبولینس، سٹریٹ لائٹ، کچرا کنڈیاں، واٹرفلٹرز کا انعقاد، مستحق بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے اخراجات، مستحق خاندانوں میں مہانہ راشن کا بندوبست، یتیم بچیوں کے جہیز کا انتظام، مستحق مریضوں کا علاج اور فوتگی پر ٹینٹ سروس کے سامان کی فراہمی شامل ہیں۔ ماشاءاللہ، اس گاؤں جیسی علاقے میں مثال نہیں ملتی جس طرح اس گاؤں کے بچے، نوجوان اور بزرگ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔
ویلفئیر ہسپتال کا قیام علاقے کے لوگوں کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ اس ہسپتال کے ذریعے مقامی افراد کو فوری طبی امداد مل سکے گی، جس سے انہیں علاج کے لیے شہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہسپتال میں موجود ماہر ڈاکٹروں کی فوری مدد سے مریضوں کو راحت ملے گی اور یہ سہولت علاقہ بھر کے لوگوں کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ثابت ہو گی۔ اس اقدام سے نہ صرف صحت کے حوالے سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی، بلکہ یہاں کی عوام کو جدید طبی سہولتیں بھی میسر آئیں گی۔ اس کے علاوہ، گاؤں کے لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے دیگر فلاحی منصوبے بھی جاری رہیں گے۔
ایک درینہ مسئلہ اس گاؤں کا نکاسی آب کا تھا، جس کا بھی جلد بندوبست ہو جائے گا۔ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر علاقہ بھر کے معزز افراد 24 نومبر صبح 10 بجے ماڈل ویلج اسلام آباد نزد ساروکی ہیڈ خانکی پہنچ کر شکریہ کا موقع دیں۔
وزیرآباد( بیوروچیف عاطف علی ملک سے)
No comments: