عاطف علی ملک اور سید واجد علی نقوی کی ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ سے ملاقات، علاقے کی ترقی کے لیے اہم وعدے

خانکی ہیڈ اور فقیراں والی کلاں سے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں عاطف علی ملک اور سید واجد علی نقوی کی ایم پی اے پی پی36 عدنان افضل چٹھہ کے فارم ہاؤس آمد اور اپنے علاقے کے مسائل پر خصوصی بات چیت۔ عاطف علی ملک کا خانکی ہیڈ میں پلے گراونڈ کا بندوبست، کینال کالونی گیٹ سے جامع مسجد پیراں گلی نئی آباد، نزد گورنمنٹ ہائی سکول ڈاکٹر ملک محمد شریف اصغر والی گلی پارک سے امام بارگاہ اور گورنمنٹ ہائی سکول والا روڈ، بھٹی کریانہ سٹور سے شیرازی سکول تک، مقرب علی کھوکھر والا روڈ، حاجی عبدالطیف کے گھر سے قبرستان تک روڈ کی درخواست دی اور اس موقع پر عدنان افضل چٹھہ صاحب کا جلد تمام منصوبوں کے لیے فنڈ جاری کروانے کا وعدہ۔ فقیراں والی کلاں کے لیے مین روڈ سے گاؤں تک پکی سڑک بنوانے کا وعدہ۔ اس موقع پر ایم پی اے صاحب کا تمام وعدے باری باری جلد مکمل کروانے کیلیے اپنی پوری کوشش کا وعدہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ میرا حلقہ مثالی حلقہ بن جائے اور آئندہ جو بھی الیکشن ہو ہم اپنی کارکردگی سے جیتیں، اللہ کریم ہمارا حامی و ناصر ہو۔

یہ ملاقات علاقے کے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل پر بات چیت کے حوالے سے بہت اہمیت کی حامل تھی۔ ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ کا یہ عزم ظاہر کرتا ہے کہ وہ اپنے حلقے کی ترقی کے لیے مخلص ہیں اور ان کے وعدوں کی تکمیل سے عوام کی مشکلات کم ہوں گی۔ علاقے میں سڑکوں کی تعمیر اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے عوام کو نہ صرف سہولت ملے گی بلکہ ان کی زندگی کی معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ اس طرح کی ملاقاتوں کا مقصد عوامی مسائل کو سنجیدگی سے حل کرنا اور علاقے کی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

No comments: