جب انسان گناہ کر لے تو توبہ کرے اور اللہ رب العزت گناہ معاف فرما دیتا ہے

 علی پور چٹھہ (جاوید احمد ذکی) 

جب انسان گناہ کر لے تو توبہ کرے اور اللہ رب العزت گناہ معاف فرما دیتا ہے ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ حفیظ اللہ مصطفائی  نے جامع مسجد کیمپ دارالاحسان علی پور چٹھہ میں ماہانہ درس قران کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جب زندگی میں انسان پکی توبہ کرتا ہے تو اللہ تعالی لوح محفوظ سے اس کے تمام گناہ مٹا دیتا ہے انہوں نے کہا جنت البقیع میں ایک بوڑھا جس نے ندامت کے انسو بہائے تھے اس کا جرم یہ تھا کہ اس نے اپنی ساری زندگی گانا گایا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم فرماتے ہیں جو گانا سنے ایسے شخص کو قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا اللہ تعالی نے اس بوڑھے شخص کی معافی قبول کر لی اور حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کو خواب میں بتایا گیا حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ جنت البقیع میں تشریف لائے اور اس گناہ گار شخص نے دعا کی یا اللہ اج عمر سے بچا لے عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا جس کو تو پہلے یاد کر رہا تھا مجھے اس نے بھیجا ہے اس بوڑھے شخص نے چیخ ماری اور جان اللہ کے سپرد کردی حفیظ اللہ مصطفائی نے  کہا کم از کم 100 مرتبہ درود پاک اور 100 مرتبہ استغفراللہ روزانہ ضرور پڑھا کریں انہوں نے مزید کہا توبہ یہ ہے کہ بندہ جس طرح گناہ کرتا ہے اب گناہوں سے اسی طرح نفرت کرے معاف کرنے والا اللہ تعالی بڑا غفور الرحیم ہے کثرت سے استغفار کرتے رہیں اللہ معاف کر دیتا ہے انہوں نے کہا توبہ میں تاخیر نہ کرو کیونکہ موت اچانک ا جانے والی ہےانہوں نے کہا جس کسی نے دنیا میں کسی کی ایک انچ زمین بھی چھینی ہوگی یا دبائی ہوگی ان کا حشر 70 سال اگ کی نہر میں نیچے جانے میں لگے گا اور 70 سال اوپر آ نےمیں اور بندہ کہے گا کہ اب میری جان چھوٹی لیکن وہ مسلسل اس کے ساتھ ایسا ہی سلوک ہوتا رہے گا علامہ حکیم محمد ندیم مصطفائی نے صدارت کی اور لنگر سے حاضرین کی ضیافت کی۔

No comments: