گوجرانوالہ شیخپورہ روڈ پر دھند کے باعث خوفناک حادثہ: 10 سے زائد مسافر زخمی، 4 ماہ کا بچہ جاں بحق
شدید دھند سموگ کے کے باعث راولپنڈی سے فیصل آباد جانے والی تیز رفتار کوہستان بس گوجرانوالہ شیخپورہ روڈ مجوچک سڑک کے کنارے کھڑے لوڈر مزدے کو ٹکر ماری۔ بس سوار معصوم بچوں سمیت دس سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔ کوہستان بس راولپنڈی سے فیصل آباد جا رہی تھی، شدید دھند کے باعث بس کی رفتار پر قابو نہیں پایا جا سکا اور بس سڑک کے کنارے کھڑے لوڈر مزدے سے جا ٹکرائی۔ معصوم بچوں سمیت 10 سے زائد بس کے مسافر شدید زخمی ہوگئے، جن میں سے 4 ماہ کا ابراہیم اسپتال پہنچ کر جان بحق ہو گیا۔ حادثہ شدید دھند سموگ کے باعث پیش آیا۔
بس میں سوار مسافر پھنس گئے تھے اور لوڈر مزدے کا عملہ مجوچک ہوٹل پر چائے پی رہا تھا، جب کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو بس سے نکال کر شیخپورہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں میں 45 سالہ مقصود چک جھمرہ، 24 سالہ حمزہ ولد ظفر اقبال راہوالی، 2 سالہ فاطمہ، 8 ماہ کا نواز، 2 سالہ فائزہ، 14 سالہ نثار سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔
یہ حادثہ اس بات کا غماز ہے کہ شدید دھند اور سموگ کے دوران سفر کرتے وقت احتیاطی تدابیر کی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ ایسی صورتحال میں تیز رفتار گاڑیوں کا سفر مزید خطرناک ہو جاتا ہے اور کسی بھی حادثے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس حادثے نے ہمیں یہ سکھایا کہ ہمیشہ دھند اور سموگ کی صورت حال میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھنی چاہیے اور خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ ہم سب کو یہ سمجھنا ضروری ہے کہ زندگی کی قدر کریں اور ایسی صورتحال میں سفر کرنے سے پہلے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)
No comments: