قومی امن کمیٹی کا اجلاس: عوامی مسائل کے حل اور بین المذاہب ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ
قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق تحصیل قائد آباد کا ایک اہم اجلاس ڈویژنل وائس چیئرمین سرگودھا ڈاکٹر ایس ایم شاہد کی زیر صدارت ہوا، جس میں نو منتخب عہدیداران کو انکے کارڈ اور نوٹیفکیشن دیے گئے۔ جبکہ اس موقع پر عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس ایم شاہد نے کہا کہ قومی امن کمیٹی کا مقصد لوگوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے اور انتظامیہ و عوام کے درمیان ہم نے پل کا کردار ادا کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر عوامی مسائل خواہ وہ تھانہ، کچہری یا کسی بھی محکمہ میں زیر التوا ہوں ان کے حل کے لیے اپنی خدمات کو رضاکارانہ پیش کرنا ہے۔ جبکہ ملکی و قومی سلامتی کے تمام اداروں کے شانہ بشانہ مملکت خداداد پاکستان کی سرحدوں اور اندرونی سطح پر بدامنی، دہشت گردی، فرقہ واریت اور افراتفری پر قابو پانا ہے۔ اس موقع پر تحصیل قائد آباد کے سینئر وائس چیئرمین ملک محمد اشرف حاجی خیل، وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد عمر، چیف کوآرڈینیٹر حاجی احمد نواز ونیس، فنانس سیکرٹری شیر زمان خان نیازی اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔
یہ اجلاس اس بات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے کہ معاشرتی ہم آہنگی، امن اور انسانوں کے حقوق کا تحفظ کس قدر ضروری ہے۔ اگر ہم سب آپس میں مل کر ایک دوسرے کے حقوق کا احترام کریں اور ایک دوسرے کے مسائل کو سمجھیں، تو ہم اپنے معاشرے میں امن قائم کر سکتے ہیں۔ فرقہ واریت اور افراتفری کے خاتمے کے لیے ہمیں تمام اختلافات کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک دوسرے کی حمایت کرنی ہوگی۔ اس طرح کے اجتماعات اور مشترکہ کوششیں ہمارے ملک کو مضبوط بنانے کے لیے بہت ضروری ہیں۔ ہمیں اپنی تمام توانائیاں امن کی فضا قائم کرنے میں لگانی ہوںگی تاکہ ہماری نسلیں امن اور بھائی چارے کے ماحول میں پرورش پائیں
No comments: