صحافت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے کی کوشش: گوجرانوالہ میں اہم ملاقات
خلاصه
چوہدری محمد امین گورایہ نمبردار اور طارق امانت نے گوجرانوالہ میں ڈائریکٹر انفارمیشن سید وقار حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی منور حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صحافتی امور پر گفتگو کی گئی، اور چوہدری امین گورایہ نے نام نہاد صحافیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ سید وقار حیدر نے کہا کہ غیر جانبدار صحافت ان کا فخر ہے اور صحافیوں کے جائز کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ طارق امانت نے صاف اور شفاف صحافت کی اہمیت پر زور دیا، جس سے اداروں اور صحافیوں کی عزت قائم رہتی ہے۔
تفصیل
صدر نوشہرہ ورکاں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری محمد امین گورایہ نمبردار اور طارق امانت سینئر صحافی گوجرانولہ نےڈائریکٹرانفارمیشن تعلقات عامہ ڈویژن گوجرانولہ سید وقار حیدر ۔ ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن تعلقات عامہ ڈسٹرکٹ گوجرانولہ حاجی منور حسین سے گوجرانولہ آفس میں ملاقات کی دونوں افسران سے صحافتی امور پر گفتگو کی گئی صدر نوشہرہ ورکاں تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری محمد امین گورایہ نمبردار نے دونوں افسران کی توجہ نام نہاد صحافیوں کی طرف مبذول کرائی انہوں نے کہا کہ جو صحافی مختلف دفتروں سے لین دین کرتے ہیں ایسے بلیک میل کرنے والے صحافیوں کے خلاف ایکشن لینا چاہیے سید وقار حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر جانبدار صحافت کرنے والے صحافی ہمارا فخر ہیں میرے دفتر کے دروازے صحافیوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں میرے متعلقہ جو کام ہو میں حاضر ہوں صحافی کے جائز کام میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی صحافیوں کو نمائندہ بناتے وقت یہ اداروں کی زمداری ھے کہ وہ نمائندگی دیتے وقت مکمل تحقیقات کرنے کے بعد کارڈ جاری کریں یہ ہمارے اختیار میں نہیں ڈپٹی ڈائریکٹرانفارمیشن تعلقات عامہ حاجی منور حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ گوجرانولہ کے صحافی محنت اور دل لگی سے کام کرتے ہیں میں ان تمام صحافیوں کی دل سے عزت کرتا ہوں جو غیر جانبدرانہ صحافت کرتے ہیں طارق امانت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف شفاف صحافت کرنے سے ہی ادارے کی اور نمائندے کی عزت ھے وہ ہی کام کرنا چاہیے جس سے عزت ہو
نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)
No comments: