یو ایل ایف کا تحصیل بار الیکشن کے لیے مکمل پینل کی حمایت کا اعلان
یو ایل ایف نے چوہدری ظفر اقبال ہنجرا ایڈووکیٹ اور راؤ بہادر حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نوشہرہ ورکاں تحصیل بار الیکشن کے لئے مکمل پینل کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں عمران انور ورک راؤ سبطین علی تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈ لائرز فورم نے چوہدری ظفر اقبال ہنجرا ایڈووکیٹ امیدوار برائے صدر تحصیل باراور راؤ بہادر حسین خاں ایڈووکیٹ امیدوار برائے جنرل سیکرٹری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ یونائیٹڈ لائرز فورم نے مشاورت مکمل کرنے کے بعد باضابطہ اعلان کیا۔ گروپ صدر چوہدری عمران انور ورک،جنرل سیکرٹری رانا بدر زمان،راو سبطین علی خاں سیکرٹری بار،علی ضیا جٹ،سید احتشام حیدر زیدی،راو نبیل اختر خاں،میاں واصف متین،رانا دلشاد اکرم،تنویر اعظم دھاریوال،سید انضمام حفیظ،رانا کاشف جلیل،چوہدری زمان سیکھو،رانا غلام فرید،سعد صبغت اللہ سدھو،رانا اعجاز احمد خاں، احسان اللہ کھوکھر،رانا احمد علی،راو عثمان ظفر،رانا شاہد علی،میاں سبحان جاوید، رانا عمر فاروق،شیخ عاصم اشتیاق،میاں احمد ادریس،سعد بھٹی ایڈووکیٹس نے مکمل پینل کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر سابق صدر بار رانا واجد مقصود،سابق صدر بار علی ذوالقرنین چیمہ،بیرسٹر رانا علی افتخار احمد خاں،رانا طیب شمشاد سابقہ سیکرٹری،چوہدری احمد علی ورک،نبی احمد ہنجرا،عمر مجید سندھو،رانا عادل اعجاز،میاں اصغر،حافظ حیدر عباس، زاہد نواز باٹھ،رانا فقیر حسین،جمال ناصر ورک،اسد مقصود مٹو،فیضان انجم گجر،حافظ مظہر سبحانی ایڈووکیٹس سمیت دیگر وکلابھی موجود تھے۔
یہ حمایت یونائیٹڈ لائرز فورم کی جانب سے تحصیل بار کے انتخاب میں بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار ہے۔ فورم کا یہ اعلان اس بات کا غماز ہے کہ وکلا برادری اپنے حقوق کے لئے متحد ہے اور اس انتخاب میں بہترین قیادت کی حمایت کرے گی۔ وکلا کی اس اجتماعی حمایت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وکلا برادری ایک مضبوط اور متحرک قوت بن کر سامنے آئی ہے، جو قانونی مسائل اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔
نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)
No comments: