کسی تاجر کے ساتھ کسی قسم کا ظلم اور جبر برداشت نہیں کریں گے

 تریٹ سے کوہالہ پل تک کسی تاجر کے ساتھ کسی قسم کا ظلم اور جبر برداشت نہیں کریں گے صدر کامران مسعود،جنرل سیکرٹری راجہ رضوان اسماعیل

  مری(تحصیل رپورٹر) علیوٹ بازار میں کامیاب میٹنگ ہونے پر سب سے پہلے  لوئر بیلٹ کے تمام زمےداران  نیومری سےانجمن تاجران کے صدر رضوان اسماعیل سلیم عباسی  وطن خان ڈاکٹر نعیم اللہ انصاری عمرداد گل اور  دیول سے صدر راشدعباسی طلعت عباسی اویس استیاج آمین پھگواڑی سے صدر عابد عباسی ظفر عباسی راجہ جنید سہربگلہ سے صدر حاجی صابر کامران عباسی رضوان مظہر کشمیری بازار سے صدرسردار وسیم عباسی ارشد عباسی اور دیگر لوئر بیلٹ کے جتنے بھی زمےداران کے علاوہ علیوٹ بازار کے تمام پراپرٹی مالکان کا میں اور اپنی پوری یونین کی طرف سے  دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ سب نے اپنا قیمتی وقت نکال کر لوئر بیلٹ کے تمام تاجروں کے حقوق کے لیے میرے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر یہ عہد کیا کے تریٹ سے لے کر کوہالہ پل تک اپنے کسی تاجر بھائ کے ساتھ کسی قسم کا ظلم اور جبر نہیں برداشت کریں گے ۔اور پنجاب حکومت نے جو پروفیشنل ٹیکسیز لگانے کے جو نوٹس بیجھے ہیں اس پر لوئر بیلٹ کے تمام بازاروں سے تین تین بندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئ اور یہ کمیٹی مری کی انتظامیہ سے مزاکرات شروع کر کے اپنے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے گی اور  جب تک ہمارےانتظامیہ سے مزاکرات نہیں ہو جاتے تب تک لوئر بیلٹ کا کوئ تاجر پروفیشنل ٹیکس جمع نہیں کروائے گا ۔کیوں کہ ہم پہلے سے ہی ہر چیز پر بے جا ٹیکس ادا کر رہے ہیں اور اب بجلی کے بلوں میں بھی الگ سے ٹیکس لگا دیا گیا ہے اور آج تک ان ٹیکسوں کا لوئر بیلٹ کے کسی فرد کو کوئ فائدہ نہیں ہوا ۔ بہرحال اس پر جو کمیٹی بنائی گئ ہے وہ جلد انتظامیہ سے مزاکرات کر کے تمام تاجروں کو صورت حال سے آگاہ کرے گی اور اس کے بعد مشاورت کے ساتھ حتمی فیصلے کا اعلان کیا جائے گا


Photo Source: freepik.com

No comments: