دار ارقم سکول میں سائنسی نمائش: طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار اظہار

 سرگودہا(شاہد اکرم روالیہ ) دار ارقم سکول میں ایک سائنسی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور طالبات نے اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ سائنسی ماڈلز پیش کیے۔ یہ تقریب طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور سائنسی تحقیق کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی تقریب کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن سردار مہتاب احمد خان، انجمن تاجران کریانہ سٹورز کے جنرل سیکرٹری رانا الماس حنیف،نصیر احمد کیانی،ڈاکٹر قمر فاروق رانا ،خواجہ عمیر نعیم تھے۔ مہمانانِ خصوصی نے نمائش کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات کے بنائے گئے سائنسی ماڈلز کو دیکھ کر ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور سراہا۔اسسٹنٹ کمشنر سردار مہتاب احمد خان نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ماڈلز طلباء کی محنت اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام طلباء کی تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ طلباء مستقبل کے سائنسدان، ڈاکٹر اور انجینئر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں رانا الماس حنیف،نصیر کیانی،ڈاکٹر قمر فاروق رانا نے بھی طلباء کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگراموں سے نہ صرف طلباء کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے بلکہ ان کے اندر خود اعتمادی بھی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے سکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا نمائش میں مختلف موضوعات پر مبنی ماڈلز پیش کیے گئے جن میں قابلِ تجدید توانائی، موسمیاتی تبدیلی، واٹر فلٹریشن، اور دیگر سائنسی موضوعات شامل تھے۔ طلباء نے اپنے ماڈلز کے ذریعے ان موضوعات کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا والدین اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے بھی نمائش کا دورہ کیا اور طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو بے حد سراہا دار ارقم سکول کے پرنسپل رانا ندیم علی  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ طلباء کو سیکھنے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کیے جا ئیں

No comments: