کچہ میں پولیس کی خدمات: تعمیراتی منصوبے اور جوانوں کی ویلفیئر پر غور
رحیم یار خان (عتیق گورایہ)
رحیم یار خان: ایس پی ہیڈکوارٹر ناصر جاوید رانا کی زیر صدارت کچہ میں تعینات و ایڈمن پولیس آفیسران سے میٹنگ، کچہ سمیت سرکل بھر میں جاری پولیس کے زیر تعمیر منصوبہ جات کے تعمیراتی مراحل، پیشہ ورانہ امور، کچہ میں تعینات پولیس نفری کو فراہم کردہ سہولیات، وسائل اور اہلکاروں کی ویلفیئر کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر ڈی ایس پی بھونگ چوہدری سعید احمد بھی ہمراہ تھے۔ ایس پی ہیڈکوارٹر ناصر جاوید کا کہنا تھا کہ کچہ میں تمام تر موسمی سختیوں، نامساعد حالات کے باوجود پولیس کریمنلز کی سرکوبی کے لئے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہے۔ کچہ کے علاقے میں پولیس کی مستقل طور پر موجودگی عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ہدایت پر پولیس جوانوں کی ویلفیئر کا ہر لحاظ سے خیال رکھا جا رہا ہے۔ کچہ میں تعینات پولیس اہلکار ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ تمام مدات انچارج اپنی ذمہ داریاں مزید بہتر طور پر سر انجام دیتے ہوئے تمام تر سہولیات، وسائل کی فراہمی کو ازبر رکھیں۔
اجلاس میں یہ بھی زیر بحث آیا کہ کچہ کے علاقے میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور وسائل کا استعمال بڑھایا جائے۔ اہلکاروں کو سخت حالات میں کام کے دوران تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کے لئے تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر بھی غور کیا گیا تاکہ وہ مزید بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔
عوام کی جانب سے پولیس کی ان کوششوں کو سراہا جا رہا ہے، جو دن رات محنت کر کے جرائم کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے کوشاں ہیں۔ پولیس حکام نے عزم ظاہر کیا کہ عوام کے تحفظ اور خدمت کے لئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
Photo Source: freepik.com
No comments: