وزیرآباد میں بس اسٹینڈ ویٹنگ شیڈز کی تعمیر: اسسٹنٹ کمشنر اور بابو شعیب ادریس کی کاوش


اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کی وزیرآباد شہر میں ایک اور احسن کاوش سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس کے تعاون سے بس اسٹینڈ مسافروں کے لیے تین مقامات پر ویٹنگ شیڈ بنائے جا رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ نے وزٹ کرتے ہوئے ڈسکہ سٹینڈ ٹیلی فون ایکسچینج ، اللہ والا چوک ، اسٹیشن ریلوے کالونی بس اسٹاپ کا متعین کیا ، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سماجی رہنماؤں کی کاوش سے شہر کے بہترین کاموں میں ویٹنگ شیڈ کے قیام ایک مثبت سوچ ہے بابو شعیب ادریس کی عوامی خدمت کا جذبہ خوش آئین عمل ہے سابق چیئرمین بابو شعیب ادریس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیک عمل سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور جس سے دل کو راحت اور سکون ملتا ہے عوام کی خدمت میرا اولین فریضہ ہے جو رہتی زندگی تک جاری و ساری رہے گا اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ وزیرآباد کی دھرتی کے لیے ایک مسیحا کے طور پر تعینات ہوئے ہیں ایسے بندے جو اپنے کام سے پہچانے جائیں کم دیکھے گئے اور نیک کام کی شروعات اللہ کے نیک بندوں سے ہی کی جاتی ہے اللہ پاک ہم سب کو مزید نیک کام کرنے اور انسانی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے بابو شعیب ادریس کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کا کا کہنا تھا کہ جلد بس اسٹینڈ ویٹنگ شیڈ تینوں مقامات کی تعمیر کا عمل شروع کر دیا جائے گا جس سے ہر خاص و عام کو بیٹھنے میں آسانی اور راحت ملے گی۔

یہ اقدام شہر کے عوام کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوگا، خاص طور پر ان مسافروں کے لیے جو بس کا انتظار کرتے ہوئے شدید دھوپ یا بارش کا سامنا کرتے ہیں۔ ویٹنگ شیڈ کا قیام ان کی زندگی میں معمولی لیکن ضروری بہتری لائے گا۔ اس کے علاوہ، یہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے اور شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔ یہ منصوبہ وزیرآباد کے ترقیاتی عمل میں ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوگا بلکہ شہر کی صورت حال میں بھی بہتری آئے گی۔

No comments: