"علی پور چٹھہ لاء کالج کے طلباء کا وزیرآباد بار کا کامیاب دورہ"



علی پور چٹھہ لاء کالج میں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے وزیرآباد بار کا دورہ کیا جہاں وکلاء کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ، سنیئر وکلاء نے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو ملک قیمتی اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ قانون کی تعلیم دینے والے ادارے ملک کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ معروف قانون دان ارشاد احمد چیمہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ قانون کی تعلیم اور تربیت آپکو وطن کا باعزت شہری بناتی ہے قانونی جنگ سے ہی وطن عزیز کا قیام ممکن ہوا اسی سے آپ اپنا بالا دست سے اپنا تحفظ یقینی بناتے ہوئے معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مدد حتی کہ عالمی سطح پر آپ اپنے آپ کو تسلیم کرواسکتے ہیں۔ وطن عزیز کو عالمی فورمز پر کھویا ہوا مقام دلواسکتے ہیں۔ اس موقعہ پر طلباء نے بھی خطاب کیا۔طلباء و طالبات نے بار وزیرآباد کے دورہ کو اپنے تعلیمی کیریئر کیلئے بہترین اور مثبت پیش رفت قرار دیا۔ علی پور چٹھہ کالج فیکلٹی نے شاندار استقبال پر بار کے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا۔  

یہ دورہ طلباء کے لیے ایک قیمتی تجربہ تھا جس سے نہ صرف ان کی علمی افق وسیع ہوئی بلکہ انہیں عملی دنیا کے بارے میں بھی اہم معلومات حاصل ہوئیں۔ وکلاء اور دیگر قانونی شخصیات کے ساتھ بات چیت نے ان کی سمجھ کو مزید گہرا کیا اور یہ بات ثابت کی کہ قانون کی تعلیم صرف کتابوں تک محدود نہیں، بلکہ اس کا عملی اطلاق اور اس سے متعلقہ تجربہ بھی بہت ضروری ہے۔ طلباء نے اس موقع پر کئی اہم سوالات کیے اور تجربہ کار وکلاء سے رہنمائی حاصل کی۔ اس دورے کے دوران طلباء نے فیصلہ کیا کہ وہ قانون کی تعلیم میں اپنی محنت کو مزید بڑھائیں گے اور اپنے ملک کی خدمت کے لیے اپنے علم اور ہنر کا بھرپور استعمال کریں گے۔

No comments: