لودھرا اور ضیاء کالونی کا راستہ بحال: علاقائی ہم آہنگی کی شاندار مثال



 لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرو، اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے گا
مروٹ چک نمبر 313HR لودھرا کالونی اور ضیاء کالونی کا راستہ بحال ہوگیا۔ سینکڑوں لوگ روزانہ کی بنیاد پر اس سڑک کو استعمال کرتے تھے۔ بستی کے علاوہ مقامی زمیندار بھی راستہ بند ہونے کی وجہ سے کافی پریشان تھے۔ لوگوں کو گھروں سے شہر اور دیگر جگہوں پر جانے کے لیے دور دراز سے متبادل راستہ استعمال کرنا پڑتا تھا جس سے وقت کے ضیاع کے ساتھ ساتھ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مقامی زمیندار نے اپنی ذاتی زمین سے راستہ فراہم کیا ہوا تھا جو چند وجوہات کی بنا پر بند کردیا گیا تھا۔  
313 کے معززین نے کردار ادا کیا، فریقین کے درمیان معاملات کا جائزہ لیا اور کوشش کرکے راستہ دوبارہ بحال کروا دیا۔ اہل بستی لودھرا کالونی اور ضیاء کالونی کے رہائشیوں نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ عوامی پریس کلب مروٹ ان تمام کرداروں کا شکر گزار ہے جنہوں نے کردار ادا کرکے علاقہ مکینوں کو اس سفری اذیت سے جان چھڑائی۔ دعا گو ہیں اللہ پاک سب کو پیار، محبت اور اتفاق کے ساتھ مل جل کر رہنے کی توفیق عطا فرمائے، سب کے رزق، عمر اور عمل میں برکت دے اور جنہوں نے اپنی زمینوں سے راستہ فراہم کیا، ان کے لیے ذریعہ نجات بنائے۔ آمین۔  
اس اقدام نے نہ صرف لوگوں کے روزمرہ سفر کو آسان بنایا بلکہ علاقائی ہم آہنگی اور تعاون کی خوبصورت مثال بھی قائم کی۔ ایسے اقدامات معاشرے میں محبت اور اخوت کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ ہم اپنے وسائل اور طاقت کو دوسروں کی بھلائی کے لیے استعمال کریں تاکہ ہم ایک بہتر اور مضبوط معاشرہ تشکیل دے سکیں۔ انسانی خدمت کا یہ جذبہ یقیناً قابل تحسین ہے اور دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کرتا ہے۔ 
مروٹ (تحصیل رپورٹر رفاقت علی گورایا)۔  
Image from pixabay.com 

No comments: