خواتین کی ہنر مندی کے فروغ کیلئے کمشنر گوجرانوالہ کی اہم تقریب
کمشنر گوجرانوالہ /گجرات ڈوثرن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہنر کے اعتبار سے دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے گھریلو صنعت اور دستکاریوں کے فروغ اور ان کی تشہیر کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور معاونت اور سرپرستی کرے گی۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے صنعت زار اور مختلف سماجی تنظیموں کی خواتین کی جانب سے ہاتھ سے بنی ملبوسات اور دیگر تیارکردہ مصنوعات کسی بھی لحاظ سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں۔ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرنے اور بہتری لانے کیلئے خواتین کو جدید رحجانات پر مبنی تربیت اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال گوجرانوالہ ڈویژن کے زیر اہتمام ایک روزہ ہینڈی کرافٹ کی نمائش، میڈا ہنر میڈا گہنا، کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، اے ڈی سی آر گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ، ڈوثرنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال ارشاد وحید، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد نواز، مینیجر صنعت زار مس سمیرا اقبال، انچارج ماڈل چلڈرن ہوم زیب النساء، سابق نائب صدر چیمبر آف کامرس ملک اجمل اعوان، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر محمد عالم، عدنان ریاض بٹ، مس شمائلہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارلامان مس شاہدہ وارث کے علاوہ مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور تمام اضلاع کی خواتین اور دیگر متعلقہ افسران نے بھرپور شرکت کی۔ کمشنر نے کہا خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے گھریلو صنعت اور دستکاریوں کا فروغ ناگزیر ہے، خواتین کو ہنر مند بنا کر انہیں با عزت روزگار کمانے کے قابل بنایا جا سکتا ہے، خواتین کے ہاتھ سے بنی مصنوعات کسی بھی لحاظ سے بین الاقوامی معیار سے کم نہیں۔
اختتاماً، یہ تقریب ایک اہم قدم ہے جو خواتین کو ان کی محنت کا صحیح اعتراف دینے اور انہیں معاشی خودمختاری کی جانب بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ خواتین کی صلاحیتوں کو بڑھا کر اور انہیں ہنر کی تعلیم دے کر معاشرتی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)
No comments: