ریٹیلرز سے جاز فرنچائزی کی لوٹ مار، شہریوں کو دوگنے داموں سمیں فروخت کرنے کا انکشاف

 

لیاقت پور تحصیل رپورٹر) BISP ریٹیلرز سے جاز فرنچائزی کی لوٹ مار کا جدید طریقہ ایجاد فی ریٹیلر ماہانہ 120 سموں تک کا ٹارگٹ HLR کا نرخ 220 روپے کی بجائے 550 روپے تک جا پہنچا تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم تقسیم کا معاہدہ خان بیلہ و گردونواح کے جاز فرنچائزی یاسر اور BDO عنصر کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گیا۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بینیفشریز کو ان کی رقم نکال کر دینے والے ریٹیلرز کو پہلے شہریوں کو مفت فراہم کی جانے والی سمیں قیمتا دیکر فی ریٹیلر ماہانہ 120 سمیں ایکٹو کرنے کا ٹارگٹ دیکر لاکھوں بٹورنے کا سلسلہ شروع کر دیا۔ اسی طرح جاز فرنچائزی یاسر اور BDO عنصر نے گمشدہ سم (HLR) دوبارہ نکال کر دینے والی سمیں 220 روپے کی بجائے 550 روپے میں فروخت کرنا شروع کر دیں اور آجکل HLR سنز کو عام مارکیٹ کے دکانداروں کے پاس شارٹ کرکے مبینہ طور پر مجبور شہریوں کو دوگنے داموں دی جا رہی ہیں۔ جاز کمپنی کے تمام SOPs کی دھجیاں اڑا کر راتوں رات امیر بننے کے نئے نئے طریقے اختیار کیے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے ایریا منیجر موبی لنک TSS موبی لنک زونل ڈائریکٹر موبی لنک سمیت دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خان بیلہ و گردونواح کے شہریوں کو فرنچائزی یاسر BDO عنصر کی چیرہ دستیوں سے نجات دلا کر سخت کاروائی کی جائے اور ایسے ایماندار عملے کو تعینات کیا جائے جو شہریوں اور ریٹیلرز کے ساتھ کمپنی کے SOPs کے مطابق چلے تاکہ موبی لنک کمپنی کی ساکھ برقرار رہے۔ 


یہ صورتحال نہ صرف کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے بلکہ عوامی اعتماد میں بھی کمی آ رہی ہے۔ اگر فوری طور پر اقدامات نہ کیے گئے تو عوام میں مزید بے چینی پیدا ہو سکتی ہے اور ایسے عناصر کی حوصلہ افزائی ہو گی جو صرف ذاتی مفادات کے لیے قانون کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر، انتظامیہ کو فوری طور پر اس معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے سختی سے کارروائی کرنی چاہیے تاکہ اس طرح کی ناجائز سرگرمیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

No comments: