غیر قانونی پیٹرول پمپس اور ایل پی جی گیس ریفلنگ اسٹیشنز کے خلاف کریک ڈاؤن

خلاصه

نوشہرہ ورکاں کے اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر غیر قانونی پیٹرول پمپس، ایل پی جی گیس ریفلنگ اسٹیشنز اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔ کئی غیر قانونی دکانیں سیل کر دی گئیں اور ہزاروں گیس سلنڈرز اور سامان ضبط کیا گیا۔ حکام نے ملوث افراد کو خبردار کیا کہ وہ فوری طور پر یہ کاروبار بند کر دیں ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کریک ڈاؤن کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا اور استحصال کرنے والوں کو قانون کے تحت سزا دینا ہے۔


تفصیل

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے انیشی ایٹوز اور گورننس بہتری کے لئے وضع کئے گئے کے پی آئیز کے تحت غیرقانونی منی پیٹرول پمپس، مشینوں اور ایل پی جی گیس ریفلنگ دوکانوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ جواد حسین پیرزادہ نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تحصیل بھر میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ پیٹرول و ایل پی جی گیس ریفلنگ دوکانیں سیل، ہزاروں کلو گیس سلنڈرز اور غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے سامان کو ضبط کرلیا۔  

اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ جواد حسین پیرزادہ نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد/دکانداروں کو تنبیہہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔ جو افراد اس غیر قانونی اور جان لیوا کاروبار میں ملوث ہیں وہ فوری طور پر اس کاروبار کو ترک کر دیں وگرنہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پٹرولیم مصنوعات، گیس ریفلنگ، مہنگے داموں اور ناپ تول میں کمی کرنے والوں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف اسی شدت کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں گے تاکہ عوام کا استحصال کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔  

یہ کریک ڈاؤن نہ صرف عوام کی حفاظت کے لئے ضروری ہے بلکہ اس سے ان غیر قانونی کاروباروں کی روک تھام ہو گی جو نہ صرف معیشت کے لئے نقصان دہ ہیں بلکہ عوام کی زندگیوں کے لئے بھی خطرہ بن چکے ہیں۔ اس طرح کی کارروائیاں تمام علاقوں میں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ لوگوں کی زندگیوں اور ان کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)  


No comments: