سانحہ پارا چنار: ظلم و بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت

 لیاقت پور(تحصیل رپورٹر ڈاکٹرمحمدامجدخان ڈاہر)پارا چنار لہو لہو پارا چنار کے شیعان حیدر کرار کا انتہائی بیدری سے قتل عام ظلم و بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے پارا چنار واقعے میں جو شہید ہوئے ہیں وہ کربلا کے ماننے والے ہیں خدا کے لیے امت مسلمہ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں, نوجوان صحافی جام محمد اصغر ٹانوری 

تفصیل کے  لیاقت کے نوجوان صحافی جام محمد اصغر ٹانوری نے سانحہ پارا چنار میں اپنا مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سانحہ پارا چنار ظلم و بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے اس سانحہ میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوئے ہیں اور اور کئی زخمی جو کہ شیعان حیدر کرار تھے اور علی کے ماننے والے تھے ان کا قصور یہ تھا کہ وہ مسلمان تھے مسلمانوں کو ہمیشہ سے یہودیوں کافروں اور یزید کا ہر دور میں سامنا کرنا پڑا رہا ہے اور وہ اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے یہ دنیا کو بتا رہے ہیں کہ شیعان حیدر کبھی کسی باطل سے نہیں ڈرتے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور حق کےلیے باطل کے سامنے کھڑے ہو جاتے ہیں ہمیں ظم اور بربریت کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ ہماری حکمران جماعت کو اپنی کرسی کی پڑی ہے اور وہ امت مسلمہ کا قتل عام ہوتا دیکھ کر خاموش ہے ہم شہداء کے لواحقین کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرکے پارا چنار میں شہید ہونے والے افراد کے قاتلوں کو پھانسی دی جائے اور پارا چنار کے مومنین کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے

جام محمد اصغر ٹانوری نے سانحہ پارا چنار کو ظلم و بربریت کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اس ظلم کے خلاف اپنی آواز بلند کریں۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے اور متاثرہ علاقے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ ان کا بیان ظلم کے خلاف متحد ہونے اور حق و انصاف کے لیے آواز اٹھانے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

No comments: