محلہ جلال پورہ میں سالانہ محفل نعت و ختم پاک کا روح پرور انعقاد


وزیرآباد کے محلہ جلال پورہ میں تیسری سالانہ محفل نعت و ختم پاک کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی، جس میں معززین، علما، اور عاشقانِ رسولؐ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے نبی کریم ﷺ کی شان بیان کرتے ہوئے مسلمانوں میں اتحاد اور محبت کے فروغ پر زور دیا۔ ذکر مصطفیؐ سے پنڈال میں ایمان افروز ماحول پیدا ہوا۔

تفصیل

 وزیرآباد (نامہ نگار)نواحی علاقہ محلہ جلال پورہ میں تیسری سالانہ محفل نعت و سالانہ ختم پاک سائیں اعوان مرحوم کے سلسلے میں روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا ، اس موقعہ پر بانی محفل خالد حسین اعوان ، اعوان برادری کے سربراہ الطاف اعوان، منتظم اعلی مہتاب اقبال اعوان سمیت معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ محفل پاک کی پر وقار تقریب کے مہمانان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ ، بریگیڈیر (ر)بابر علاؤ الدین ، ایم پی اے وقار احمد چیمہ ، چوہدری مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ ، خالد عتیق قریشی ، محمد بلال قریشی ، صہیب ساجد راٹھور ، عمر مستنصر علی گوندل ایڈووکیٹ ودیگر نے شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگادیئے۔ پیر سید پرویز شاہ نے اسلام آباد سے  تشریف فرما کر محفل پاک کی رونق کو دوبالا کیا اور عاشقان رسولؐ کے سجے پنڈال میں ذکر مصطفی ؐ کا ورد کر کے تمام حاضرین کے دلوں کو معطر کیا ، ثناء خوانوں نے نبی اکرم ﷺ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کرکے سماں باندھ دیا، مہمانان گرامی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ذکر اور شان نبیؐ سے محبت اہل اسلام آپسی اتفاق اور بھائی چارہ مسلمانوں کی شان ہے۔ مقررین نے کہا کہ محفل پاک کا انعقاد حکم ربی سے ہی ممکن ہے دل میں عاشق رسولؐ اظہار چاہت  اور محبت ذکر پاک سے ہی سکون محسوس کرتے ہیں اور ہم کو اسی طرح صراط المستقیم پر چلنے کا درس دیتے رہنا چاہیے


No comments: