چکوک ڈویلپمنٹ کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس: ترقیاتی منصوبوں کی شفاف نگرانی پر زور
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے احکامات پر چکوک ڈویلپمنٹ کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
اجلاس میں سردار ملک عبدالقیوم بگھور، کوآرڈینیٹر ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت مواصلات انجینئر ملک طاہر ندیم بگھور، سربراہ بگھور گروپ و سابقہ ناظم یونین کونسل راہداری حکیم اقبال راہداری، چیئرمین یونین کونسل راہداری حاجی اقبال راہداری، ترجمان بگھور گروپ ملک عابد بگھور اور کونسلر ملک سکندر حیات بگھور کی بھی شرکت۔
اجلاس میں سی ای او نوید انٹرپرائزز کرنل ریٹائرڈ محمد اشفاق، رورل میونسپل آفیسر ورلڈ بینک پراجیکٹ نورپورتھل شاہد اسلم بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موجود تھے۔
اجلاس میں کمیٹی ممبران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ چکوک میں ورلڈ بینک کی خطیر رقم سے جاری ترقیاتی کام کی کوالٹی چکوک ڈویلپمنٹ کمیٹی کے ممبران کریں گے اور عوام کو درپیش مشکلات فوری طور پر حل کی جائیں۔
اجلاس کے دوران موجودہ مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور یہ فیصلہ ہوا کہ کمیٹی نہ صرف ترقیاتی کاموں کی نگرانی کرے گی بلکہ عوام کے مشورے کو بھی شامل کرے گی تاکہ ہر قدم عوامی مفاد میں اٹھایا جا سکے۔ اجلاس میں شریک معززین نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ ترقیاتی عمل کو شفاف اور معیاری بنانے میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔
کمیٹی کے اراکین نے عوام کو یہ پیغام دیا کہ ان کے مسائل کو اولین ترجیح دی جائے گی اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کے بعد علاقے کے رہائشیوں کو بہتر سہولیات فراہم ہوں گی۔ اجلاس میں مقامی نمائندوں نے کمیٹی کے قیام کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا اور ترقیاتی عمل کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
خوشاب ( بیورو چیف)
No comments: