کرپشن کے معاملے پر سائل کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا انکوائری کا حکم
تفصیلات کیمطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گوجرانوالہ کے دفتر میں کلرک منیر قیصر اور وقاص مغل نے مجبور فی میل ٹیچر کی ایکس پاکستان لیو کی منظوری کی مد میں 25 ہزار رشوت طلب کی اور رقم لینے کے باوجود سائلہ کو پریشان کیا، جس پر سائلہ کے خاوند جو کہ سینئر صحافی ہیں، نے ڈی سی گوجرانوالہ نوید احمد سے ملاقات اور تمام معاملات پر آگاہ کرتے ہوئے ان کے خلاف درخواست دی۔ جس پر ڈی سی گوجرانوالہ نے انصاف کی یقین دہانی کروائی اور معاملے کی انکوائری خود کرنے کا وعدہ کیا۔
اساتذہ سے رشوت لینے اور انہیں کمتر سمجھنے والے کلرکوں اور افسران کی بدعنوانی ایک سنگین مسئلہ ہے جو سرکاری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچاتا ہے۔ اساتذہ، جو قوم کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرتے ہیں، اکثر انتظامی عہدوں پر فائز بدعنوان افراد کے ہاتھوں ذلیل اور رشوت دینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ چھٹی کی منظوری یا ضروری دستاویزات کے لیے رشوت طلب کرنا اخلاقیات اور جوابدہی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ عمل نہ صرف اساتذہ کو پریشان کرتا ہے بلکہ محکمے کی عزت پر بھی سوالیہ نشان لگاتا ہے۔ ان افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی ضروری ہے تاکہ انصاف قائم ہو اور اساتذہ کے لیے عزت اور شفافیت پر مبنی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
No comments: