گورائیہ برادران کی جانب سے تین افراد کا عمرہ پر روانگی کا عظیم اقدام
(علی پور چٹھہ (نمائندہ تصدق جعفری
خدا اور رسول کے گھر کی زیارت بخشش کا ذریعہ ہے
براق گورائیہ برادران کی جانب سےتین افراد عمرہ پر روانہ ہو گئے
آج کا دن ہمارے لیے ایک عظیم دن ہے کیونکہ اللہ تعالی نے گورائیہ برادران کو اپنے مقدس گھر میں آنے کا ذریعہ بنا کر پیش کیا ہے۔ فیصل بٹ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاللہ کے فضل سے اور حاجی براق حسین گورایہ کے تعاون سے ہمیں دو خواتین اور ایک مرد کا سفر بانٹنے کی سعادت حاصل ہے جب وہ عمرہ کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف کے روحانی سفر پر روانہ ہو رہے ہیں
عمران غریب نواز گورائیہ ویلفئر کی جانب سے مکمل عمرہ پیکج دئے گے
اس موقع پر چئیرمین پنجابی پوائنٹ24تصدق جعفری سے فیصل محمود بٹ کا کہنا تھا کہ ہم حاجی براق حسین گورائیہ اور ان کی فیملی کے بے جد مشکور ہیں جن کی بدولت آج ہمیں
مکہ مکرمہ اور مدینہ شریف کے اس روحانی سفر پر روانہ ہو سکے عمرہ کی سعادت اور بے پناہ برکت کے ساتھ ساتھ اس خواب کو حقیقت بنانے میں گورائیہ برادران کی بے لوث کوششوں کا نتیجہ ہے ان کا مزید کہنا ہے گورائیہ برادران کی فراخدلی اور دوسروں کی مدد کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اللہ پاک ان کو اس کا بہترین اجر دے ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور ہم سب کو اپنی رحمت سے نوازے
آمین
گورائیہ برادران کی جانب سے عمرہ کے لیے تعاون ایک عظیم اقدام ہے، جو نہ صرف دینی اقدار کو فروغ دیتا ہے بلکہ انسانیت کی خدمت کی عمدہ مثال بھی ہے۔ یہ روحانی سفر ان افراد کے لیے برکت اور سکون کا ذریعہ بنے گا، اور ان کی خوش قسمتی میں گورائیہ برادران کی بے لوث کاوشوں کا اہم کردار ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی نیک نیتی اور خدمات کو قبول فرمائے اور سب کو اپنی رحمت سے نوازے۔ آمین۔
No comments: