معاشرے میں رواداری اور احترام کے کلچر کی ضرورت، صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے عالمی مہم
معاشرے میں رواداری اور احترام کے کلچر کی ضرورت ھے میڈیم شبانہ اجمل خوشاب(بیورو چیف)صنفی بنیاد پر تشدد کے تباہ کن نتائج کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی جہاں ہمارے معاشرے میں اشد ضرورت ہے وھاں اس کے ساتھ ہی رواداری اور احترام کے کلچر کو فروغ دینا بھی بہت ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار جوہرآباد صنعت زار میں شیر این جی او کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے میڈم شبانہ اجمل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور بیت المال خوشاب نے کیا،شیر این جی او اور سی پی ڈی آئ نے انسانی حقوق کے فروغ کے لیے وقف سرکردہ تنظیموں نے مشترکہ طور پر "انسانی حقوق کی پاسداری ,صنفی بنیاد پر تشدد کا خاتمہ" کے عنوان سے عالمی مہم اور اقوام متحدہ کی"خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے ایک فکر انگیز تقریب کی میزبانی کی۔
شیراین جی اواور سی پی ڈی آئ کے تعاون سےمنعقد ہونے والے اس پروگرام میں امتیاز احمد مانگٹ مینجر صنعت زار خوشاب اور جاوید اقبال اعوان فوکل پرسن شیر نےسامعین کو صنفی بنیاد پر تشدد کے اہم مسئلے پر بریفنگ دی اور ایسے جرائم کی روک تھام اور اس کے جواب کے لیے اجتماعی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔تقریب کا مقصد کمیونٹی کے اراکین کو اس وسیع مسئلے کے خلاف متحد ہونے کی ترغیب دینا تھا۔مقررین نے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لیے تعلیم، آگاہی اور پالیسی میں تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کیا-
اس پروگرام کا مقصد معاشرے میں رواداری اور احترام کے کلچر کو فروغ دینا تھا تاکہ صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔ مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیم، آگاہی، اور پالیسی میں تبدیلی کے ذریعے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کو روکا جا سکتا ہے۔ اس نوعیت کی مہمات نہ صرف معاشرتی تبدیلی کا باعث بنتی ہیں بلکہ ایک محفوظ اور ہم آہنگ معاشرے کے قیام میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کریں اور تشدد کے خاتمے کے لیے مضبوط اقدامات کریں۔
No comments: