ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کا سپورٹس گالا میں مسلسل تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز

 نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)

نوشہرہ ورکاں/ریسکیو 1122 تحصیل نوشہرہ ورکاں انٹر ڈسٹرکٹ  سپورٹس گالا کا مسلسل تیسری بار چیمپئین بن گیاسپورٹس گالا کا انعقاد تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ہوا جس میں ریسکیو افسران کے علاوہ تحصیل اور ضلعی انتظامی افسران کی شرکت ریسکیو 1122 ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پانچواں سالانہ آصف شہید سپورٹس گالا کا انعقاد ملت سپورٹس کمپلیکس تتلے عالی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں کیا گیا پروگرام زیر سرپرستی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر گوجرانوالہ میاں رفعت ضیاء کے ہوا سپورٹس گالا کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ سید کمال عابد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو گوجرانوالہ شبیر حسین بٹ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں صاحبزادہ جواد حسین پیرزادہ،سوشل ورکر محسن علی اور ایڈووکیٹ سیٹھ آفتاب احمد تھے سپورٹس گالا میں ضلع بھر کے ریسکیو اسٹیشن کی پانچ ٹیموں کے علاوہ ایک ٹیم ریسکیو رضاکاروں کی تھی انکے علاوہ فیمیل ریسکیورز اور رضاکاروں کے مقابلہ جات بھی ہوئے چھے ٹیموں کے درمیان کرکٹ،ایتھلیٹکس،بیڈمنٹن،رسہ کشی,نشانہ بازی،میوزیکل چئیر،سیک ریس اور بال پھینکنے کے مقابلہ جات ہوئے جس میں ریسکیو 1122 تحصیل نوشہرہ ورکاں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عرفان موسی کی قیادت میں مسلسل تیسری بار سپورٹس گالا کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تحصیل وزیرآباد نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فیمیل ریسکیورز کے مقابلہ جات میں تحصیل نوشہرہ ورکاں کی صبا حسن ہر سال کی طرح پہلی پوزیشن پہ رہیں تمام مہمانوں اور شائقین کی بہت بڑی تعداد نے تمام مقابلہ جات میں پلیئرز کی بھر پور حوصلہ افزائی کی کمنٹری کے فرائض میاں رمضان رضا نے سرانجام دئے آخر میں مہمانوں نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں کو ٹرافیاں پیش کیں اور ریسکیورز کی صلاحیتوں اور کارکرگی کو سراہا اور ایسے مقابلہ جات کو ریسکیورز اور عوام کے لئے خوش آئند قرار دیا کیونکہ اس سے صحت مند جسم اور ماحول جنم لیتا ہے

ریسکیو 1122 تحصیل نوشہرہ ورکاں کی مسلسل تیسری بار شاندار کامیابی نے ان کی صلاحیتوں اور عزم کو ثابت کیا۔ مہمانوں نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایسے صحت مند مقابلوں کو خوش آئند قرار دیا، جو نہ صرف جسمانی صحت بلکہ معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔

No comments: