چوہدری محمد افضل منہاس کی نماز جنازہ ادا، اہم شخصیات کی شرکت
چکوال چوہدری ریحان افضل منہاس کے والد چوہدری محمد افضل منہاس کی نماز جنازہ تترال میں اداکردی گئی اور آبائی قبرستان تترال میں سپرد خاک کردیاگیا نمازجنازہ میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ علاقہ بھر سےاہم سیاسی سماجی شخصیات وکلا چکوال چیمبرز کےممبران کاروباری حضرات صحافیوں نے بھی بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی
(چکوال ملک حسن فردوس سے) جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار اظہر عباس چوہدری شہریار علی خان چوہدری تیمور علی ایڈوکیٹ چوہدری سجاد خان سابقہ چیرمین بلدیہ چکوال چوہدری علی جواد کہوٹ کریالہ چوہدری ضمیر ڈھاب ملک حفیظ انجم چوہدری اظہرچکرال چکوال چیمبرز شیخ ریاض فاروقی مرکزی تاجر اتحاد کے صدر ملک جاوید اقبال راجہ انجم ضیا چوہدری نجیب بھٹہ میاں افتخار مولانا عبدالشکور نقشبندی جبکہ وکلا حضرات میں چوہدری امجد حسن ایڈوکیٹ غلام جیلانی منہاس ایڈوکیٹ چوہدری صیغم عباس شامل تھے صحافیوں معروف صحافی اظہر کہوٹ مرتضی انجم مہران ظفر ایڈوکیٹ صفی الدین صفی نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کےلواحقین سے اظہار تعزیت کی
مرحوم چوہدری محمد افضل منہاس ایک خوش اخلاق اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے جن کی وفات پر نہ صرف ان کے خاندان بلکہ پورے علاقے میں گہرا دکھ اور افسوس پایا جاتا ہے۔ نماز جنازہ کے بعد لوگوں نے مرحوم کی خدمات اور ان کے اخلاق کو یاد کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ نماز جنازہ کے موقع پر دکھ اور افسوس کا ایک سماں تھا، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غمگین نظر آیا۔ لواحقین کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے لوگوں نے اس موقع پر کہا کہ مرحوم کی جدائی کا دکھ ناقابل بیان ہے، لیکن اللہ کے فیصلوں کے آگے سر تسلیم خم کرنا ہی ایمان کی اصل پہچان ہے۔
اس موقع پر عوام نے اجتماعی دعا کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور ان کے خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ ان کی شخصیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ وہ علاقے کے لیے ایک مثال تھے۔
No comments: