خوشاب میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس، تمام محکموں کو ایس او پی کے مطابق اقدامات کی ہدایت

 خوشاب (بیورو چیف)

مورخہ 12 دسمبر 2024 کو ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی براۓ ڈینگی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب کامران افضل نے کی۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ڈاکٹر صائمہ اکرام نیازی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ و دیگر افسران کے علاوہ ضلع کے تمام محکموں کے سربراہان جن میں اریگیشن، سوشل ویلفیئر، میونسپل کمیٹی، لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن ایجوکیشن و دیگر تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ محکمہ صحت کی طرف سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسرز و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں رانا محمد ساجد انٹامالوجسٹ نے ڈینگی سروے لنس اور ٹیموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام محکمے اپنا کام ایس او پی کے مطابق سر انجام دیں اور ڈینگی کولڈ سیزن میں ایس او پی کے مطابق سروے لنس جاری رکھیں تاکہ آنے والے سیزن میں عوام کو ڈینگی سے بچایا جا سکے اور تمام محکمے عوام کو ڈینگی سے بچنے کے لیے آگاہی فراہم کریں۔ جبکہ میٹنگ میں غیر حاضر اور کم پراگریس والے محکموں کے یوزرز کو وارننگ لیٹرز جاری کرنے کا حکم دیا۔

ڈینگی ایک بہت خطرناک بیماری ہے جو اگر بروقت علاج نہ کیا جائے تو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کی علامات میں بخار، جسم میں درد، اور خون کی کمی شامل ہیں۔ ہمیں اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانا چاہیے، جیسے کہ مچھروں کے خاتمے کے لیے صاف پانی کی جمعی سے بچنا، کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنا، اور مچھر دانی کا استعمال کرنا۔ اس کے ساتھ ساتھ، عوام میں اس کے بارے میں آگاہی بڑھانا ضروری ہے تاکہ سب اس بیماری سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ہم سب کا فرض ہے کہ اس بیماری سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ اس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور عوام کو محفوظ رکھا جا سکے۔

No comments: