چکوال میں 500 بیڈز کے جدید ہسپتال کا مطالبہ، عوامی مشکلات کا حل ناگزیر
چکوال میں 500 بیڈز کے جدید ہسپتال کی فوری ضرورت، بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کے ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کے دورے کے دوران میڈیا پرسن راجہ تنویر حیدر نے دوبارہ عوامی مطالبہ پیش کیا
چکوال (ملک حسن فردوس سے)
چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب ڈائریکٹوریٹ برائے ایلوایشن، فیڈ بیک، انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کے دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال کے موقع پر میڈیا پرسن راجہ تنویر حیدر نے ایک بار پھر 500 بیڈز کے نئے ہسپتال کی اشد ضرورت پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کا بوجھ حد سے زیادہ ہو چکا ہے اور اس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آج دن کے وقت ڈی سی آفس کانفرنس روم میں راجہ تنویر حیدر نے بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کو ہسپتال کی موجودہ صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ ایم ایس شیخ رفتار اپنی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن ہسپتال کی موجودہ استعداد کار مریضوں کے رش کو سنبھالنے کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ چکوال جیسے اہم ضلع کو ایک 500 بیڈز پر مشتمل جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے اس مسئلے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مطالبے کو اعلیٰ حکام تک پہنچائیں گے اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت کے لیے اپنی کوششیں کریں گے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس مطالبے کو سراہا گیا اور حکومت سے اپیل کی گئی کہ وہ جلد از جلد اس منصوبے پر عمل درآمد کرے تاکہ عوامی مسائل کا خاتمہ ہو سکے
عوامی حلقوں کی جانب سے چکوال میں 500 بیڈز کے جدید ہسپتال کے قیام کے مطالبے کو وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی ہے۔ موجودہ ڈی ایچ کیو ہسپتال مریضوں کے رش کو سنبھالنے سے قاصر ہے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کی جانب سے اس اہم مسئلے کو اعلیٰ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی عوام کے لیے امید کی ایک کرن ہے۔ حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اس منصوبے پر فوری عمل درآمد کرے تاکہ چکوال کے عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں اور ان کے صحت کے مسائل کا مؤثر حل ممکن ہو۔
No comments: