کلاسکے ماڈل ویلج میں ماڈل گلی کا افتتاح اور گوجرانوالہ کو بہترین شہر بنانے کی جدوجہد
نوشہرہ ورکاں( تحصیل رپوٹر محمد اکرم مہر)
نواحی گاؤں کیلاسکے ماڈل ویلج کے عزم میں ماڈل گلی کا افتتاح تفصیل کے مطابق ماڈل ویلج کے عزم کو بڑھاتے ہوئے عامر ڈیوس نے ماڈل گلی کا افتتاح چوہدری سمیع اللہ رہاڑ (وائس چیئرمین کسان اتحاد پاکستان) کے ہاتھوں سے کروا کر عامر پبلک سکول کا وزٹ کروایا گیا جس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کمپیوٹر لیب اور سائنس لیب کے ساتھ جدید کلاس روم اور سکول باغیچے اور گرونڈ بھی وزٹ کیا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلاسکے ماڈل گلی میں پہلا پرائیویٹ سکول ایسا ہے جس فری یونیفارم فری کتابوں کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی فری دی جاتی ہے میڈم نبیلہ ناصر اور ریاض صاحب نے صحافیوں کا اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور مزید محنت سے کام کرنے کا عہد کیا کہ کیلاسکے میں بہترین سکول بنا کر دم لیں گے
نوشہرہ ور کا ں( تحصیل رپورٹر محمد اکرم مہر)چیمبر صدر رانا صدیق خاں گوجرانوالہ کو بہترین شہر بنانے کے لئے کوشاں ہیں جتنا کام ہم کر رہے ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی رانا فرحان اصغر اور نیئر جمیل بھٹی کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری گوجرانوالہ کے صدر رانا محمد صدیق خان نے گوجرانوالہ کو بہترین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور خوبصورت شہر بنانے کا عزم کیا ہے اس موقع پر معروف کاروباری شخصیات رانا فرحان اصغرخاں اور نیئر جمیل بھٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ 20 سال سے لوگ مختلف ادوار میں چیمبر کے ادارے پر قابض رہے انھوں نے اتنا کام بیس سالوں میں نہیں کیا جتنا کام رانا محمد صدیق خاں صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کر رہے ہیں-اور وہ دن دور نہیں جس دن گوجرانوالہ پاکستان کا سب سے خوبصورت شہر ہوگا
رانا صدیق خاں کی قیادت میں گوجرانوالہ تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، خوبصورت اور مثالی شہر بننے کے قریب۔
No comments: